محمد واضح رشید حسنی ندوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
واضح رشید حسنی
محمد واضح رشید حسنی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1933  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رائے بریلی
تاریخ وفات 16 جنوری 2019 (85–86 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت Flag of India.svg بھارت
مذہب اسلام
فرقہ سنی حنفی
خاندان حسنی خاندان
عملی زندگی
مادر علمی دار العلوم ندوۃ العلماء
پیشہ مصنف  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل تدریس و صحافت
وجۂ شہرت عربی زبان و ادب
مؤثر ابو الحسن علی ندوی
متاثر محمد اکرم ندوی

محمد واضح رشید حسنی ندوی بن سید رشید حسنی ندوی جدید عربی زبان و ادب کے ماہر، ناقد، صحافی اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے معتمد تعلیم، محمد رابع حسنی ندوی کے چھوٹے بھائی اور مجاز بیعت و ارشاد تھے۔ دار العلوم ندوۃ العلماء سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انگریزی میں بی اے کیا۔ اس کے بعد آل انڈیا ریڈیو میں بحیثیت مترجم و اناؤنسر 1953ء سے 1973ء تک کام کرنے کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء واپس آ گئے اور متعدد دینی و علمی اداروں کے سرپرستی کرتے رہے۔[1]

ولادت و تعلیم[ترمیم]

واضح رشید حسنی ندوی کی ولادت لکھنؤ کے قریب واقع تکیہ کلاں ضلع رائے بریلی میں سنہ1933ء میں ہوئی۔ دار العلوم ندوۃ العلماء سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انگریزی میں بی اے اور پھر وہیں سے ایم اے بھی کیا۔

تدریس و دیگر ذمہ داریاں[ترمیم]

بی۔ اے۔ کرنے کے بعد آل انڈیا ریڈیو میں بحیثیت مترجم و اناؤنسر 1953ء سے 1973ء تک کام کیا، اس کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء واپس آ گئے اور بحیثیت استاد ادب عربی ان کا تقرر ہوا۔ دار العلوم ندوۃ العلماء کے کلیۃ اللغۃ العربیۃ و آدابہا کے عمید رہے پھر عبد اللہ عباس ندوی کے بعد ندوہ کے معتمد تعلیمات مقرر ہوئے۔ اس کے علاوہ مدرسہ فلاح المسلمین، رائے بریلی کے ناظم اور دار عرفات کے نائب صدر تھے۔[1] نیز دار العلوم ندوۃ العلماء کے عربی ماہنامہ البعث الاسلامی کے تاحیات مدیر رہے۔

تصوف و سلوک[ترمیم]

تصوف سلوک میں محمد واضح رشید حسنی ندوی اپنے بڑے بھائی محمد رابع حسنی ندوی کے خلیفہ مجاز تھے۔

تصانیف[ترمیم]

واضح رشید حسنی کی اردو اور عربی زبانوں میں متعدد تصانیف ہیں، جن میں سے چند حسب ذیل ہیں:

اردو میں[ترمیم]

  • محسن انسانیت ﷺ
  • سلطان ٹیپو شہید ایک تاریخ ساز قائد شخصیت
  • مسئلۂ فلسطین
  • ندوۃ العلماء ایک رہنما تعلیمی مرکز اور تحریک اصلاح و دعوت
  • نظام تعلیم و تربیت اندیشے، تقاضے اور حل

اسلام مکمل نظام زندگی حدیث نبوی کی روشنی میں[2]

عربی میں[ترمیم]

  • أدب الصحوة الإسلامية
  • الدعوة الإسلامية و مناهجها في الهند
  • حركة التعليم الإسلامي في الهند و تطور المنهج
  • تاريخ الأدب العربي، العصر الجاهلي
  • من صناعة الموت إلى صناعة القرارات۔
  • نحو نظام عالمي جديد
  • حركة رسالة الإنسانية
  • الإمام أحمد بن عرفان الشهيد
  • مصادر الأدب العربي
  • أدب أهل القلوب
  • المسحة الأدبية في كتابات الشيخ أبي الحسن على الحسني الندوي
  • الشيخ أبو الحسن قائدا حكيما
  • مختصر الشمائل النبوية
  • أعلام الأدب العربي الحديث[3]

اردو سے عربی ترجمہ[ترمیم]

  • فضائل القرآن الكريم للشيخ محمد زكريا الكاندهلوي
  • فضائل الصلاة على النبي الكريم صلى الله عليه وسلم للشيخ محمد زكريا الكاندهلوي
  • الدين و العلوم العقلية للشيخ عبد الباري الندوي[1]

اعزاز[ترمیم]

عربی زبان و ادب کے میدان میں واضح رشید حسنی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدر جمہوریہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔[1]

وفات[ترمیم]

16 جنوری 2019ء بمطابق 9 جمادی الاول 1440ھ بروز بدھ واضح رشید حسنی کا انتقال ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]