محمد پور دیوان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمد پور دیوان ایک قصبہ ہے جو پاکستان کے صوبہ پنجاب ضلع راجن پور میں واقع ہے۔ یہ انڈس ہائی وے پر، جام پور اور فاضل پور کے درمیان واقع ہے۔اس کا دوسرا نام محمد پور گشکوریاں بھی ہے۔ یہ ایک زرعی علاقہ ہے۔ یہاں بہت سے تعلیمی مراکز ہیں۔ جن میں گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، آفاق ماڈل ہائی اسکول اور بھی بہت سی اکیڈمیاں واقع ہیں۔ محمد پور کے گرد و نواح میں بہت سی کاٹن فیکٹریاں موجود ہیں۔ زیادہ تر افراد کاروبار سے منسلک ہیں۔ دیگر یہاں محمد پور سٹی تھانہ، سرکاری ہسپتال، محکمہ لائیو سٹاک اور یونین کونسل موجود ہیں۔ یہاں پر ہر قسم کی دکانیں اور ہر قسم کا کام تسلی بخش ہوتا ہے۔ یہاں موبائلز کی ایک بڑی مارکیٹ موجود ہے۔ ٹیکنیکل اور انجینئری سے وابستہ ملک کے نامور کاریگر موجود ہیں۔ جیسا کہ ٹریکٹر کے کام میں میں ماہر استاد بلال شاہ ہیں۔ محمد پور میں مختلف کھیلوں کا شوق رکھنے والے افراد موجود ہیں جیسے کرکٹ، والی بال اور کشتی وغیرہ۔ سید فتح محمد شاہ بخاری شہید رحمة الله عليه شاہ سید احمد شاہ رحمۃ الله علیہ اور نور محمد سائیں عظیم بزرگ اولیاء کی دھرتی ہے، جن کے دربار سے روزانہ ہزاروں افراد فیض یاب ہوتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]