محمد کریم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ایک گاؤں نلتر سے تعلق رکھنے والے محمد کریم یکم مئی 1995ء کو پیدا ہوئے، نہ صرف پاکستان کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والے واحد ایتھلیٹ ہیں بلکہ وہ واحد پاکستانی سکیئر بھی ہیں جس نے دو سرمائی اولمپکس میں حصہ لیا ہے ۔ وہ تین سال سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاری کر رہے ہیں اور ان کا سب سے بڑا خواب بیجنگ سرمائی اولمپکس میں حصہ لینا اور بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے بہترین ریکارڈز کا حصول ہے ۔ محمد کریم ایک نوجوان سکیئر ہیں جنھوں نے اپنے والد اور بڑے بھائی کی رہنمائی میں 4 سال کی عمر میں اسکیئنگ شروع کی۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں اسکیئنگ کی مہارتوں کو مزید بہتر کریں،