مندرجات کا رخ کریں

محمد یوسف (گلوکار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
استاد محمد یوسف
معلومات شخصیت
پیدائش 14 جنوری 1940(1940-01-14)ء
حیدرآباد، سندھ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان)
وفات فروری 14، 1997(1997-02-14)ء
کوٹری، ضلع دادو، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ گلو کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت گلوکاری
کارہائے نمایاں
  • پرچن شال پنہوار
  • لگی دکھن جی ہیر مارو منھجا میر
  • آؤ رانا رہ رات
صنف کلاسیکی، صوفیانہ،لوک، غزل ، کافی
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی

استاد محمد یوسف (پیدائش: 14 جنوری، 1940ء - وفات: 14 فروری، 1997ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور کلاسیکی و لوک گلوکار تھے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

استاد محمد یوسف 14 جنوری، 1940ء کو حیدرآباد، سندھ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد استاد لونگ خان بھی سندھ کے معروف لوک گلوکار تھے۔ ان کے خاندان میں کئی اور معروف موسیقار بھی پیدا ہوئے جن میں استاد زوار بسنت کا نام سرفہرست تھا۔ محمد یوسف نے موسیقی کی تربیت گوالیار گھرانے کے مشہور موسیقار استاد امید علی خان اوراستاد منظور علی خان سے حاصل کی۔ وہ سندھی غزل اور کافی گانے پر یکساں عبور رکھتے تھے۔ وہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام کو مخصوص انداز میں گانے کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے۔[1]

اعزازات

[ترمیم]

حکومت پاکستان نے استاد محمد یوسف کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[1][2]

وفات

[ترمیم]

استاد محمد یوسف 14 فروری، 1997ء کو کوٹری، ضلع دادو، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]