محمود الحسن خلیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمود الحسن خلیل ساؤتھ ایشیامیں پہلے شخص ہیں جنھوں نے پوڈکاسٹ پر کام کیا، وہ نہ صرف ٹیکنالوجی ایکسپرٹ ہیں بلکہ بحریہ یونیورسٹی میں سوشل سائنسز کے استادبھی ہیں ۔

مختصر حالاتِ زندگی[ترمیم]

محمود الحسن خلیل پیدائشی نابینا ہیں۔ انکا تعلق گوجرانوالہ شہر سے ہے۔ بچپن میں باقاعدہ طور پر اسکول سے تعلیم نہ حاصل کر پانے کے باوجود انھوں نے اپنے والدین کی کوششوں اور اپنی محنت کے باعث پرائیویٹ میٹرک، ایف اے اور بی اے کیا ۔[1] اس کے بعد قائدِ اعظم یونیورسٹی سے سوشل سائنسز میں ایم ایس سی کیا اور اس وقت بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں معاشرتی علوم کے لیکچرار ہیں ۔[2] اس کے ساتھ ساتھ وہ نہ صرف کمپیوٹر اور موبائیل سافٹ وئیر ایکسپرٹ ہیں بلکہ وہ ایشیا میں پہلے شخص ہیں جنھوں نے پوڈکاسٹ پر کام کیا اور اپنے طور پر ایک ویب سائیٹ بھی تخلیق کی۔ جس کا نام پوڈ کاسٹ ورلڈ رکھا ہے۔ اس سائیٹ پر حالاتِ حاضرہ کے مختلف پروگرامز دیکھے اور سنے جا سکتے ہیں ۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://new.parhlo.com/whats-your-excuse/[مردہ ربط]
  2. "Mahmood-Ul-Hassan Khalil – Bahria University"۔ 22 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2017 
  3. "Podcasts World"۔ 12 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2017