محمود خان اچکزئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
محمود خان اچکزئی
معلومات شخصیت
پیدائش 14 دسمبر 1948 (71 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گلستان  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی  ویکی ڈیٹا پر سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 5   ویکی ڈیٹا پر تعداد اولاد (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبدالصمد خان اچکزئی  ویکی ڈیٹا پر والد (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
مناصب
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان   ویکی ڈیٹا پر منصب (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
1 جون 2013  – 31 مئی 2018 
حلقہ انتخاب حلقہ این اے۔259 
پارلیمانی مدت چودہویں قومی اسمبلی 
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ انجینئر، سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
محمود خان اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور پشتون قوم پرست رہنماء محمود خان اچکزئی 1948ء میں ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے گاؤں کلی عنایت اللہ کاریز میں عبدالصمد خان اچکزئی کے گھر پیدا ہوئے۔

محمود خان اچکزئی نے ابتائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول عنایت اللہ کاریز قلعہ عبد اللہ اور گورنمنٹ سپیشل ہائی سکول کوئٹہ سے حاصل کی۔ سائنس کالج کوئٹہ سے ایف ایس سی کرنے کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے پشاور چلے گئے جہاں انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور سے 1971ء میں بی ای میکینکل انجینئری کی ڈگری حاصل کی ۔

عملی سیاست[ترمیم]

محمود خان اچکزئی نے سیاست کا آغاز اپنے والد خان عبد الصمد خان اچکزئی کی شہادت کے بعد شروع کی جو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تھے۔ عبد الصمد خان کی شہادت کے بعد محمود اچکزئی کو اس پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا۔ وہ 2 فروری 1974ء کو ضمنی انتخاب میں بلوچستان صوبائی اسمبلیکے رکن بنے۔ اس کے علاوہ وہ قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ سے کئی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

محمود خان اچکزئی پشتون، سندھی اور بلوچ قوم پرست جماعتوں کے اتحاد پونم اور آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ(اے پی ڈی ایم) کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے 2008ء کے انتخابات کا احتجاجا بائیکاٹ کیا ۔

Mahmood Khan Achakzai:en