محی الدین شریف
| محی الدین شریف | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| تاریخ وفات | 21 فروری 1891ء |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | جراح |
| درستی - ترمیم | |
محی الدین شریف (وفات: 21 فروری 1891ء) ہندوستانی جراح اور ماہرِ طبِ یونانی و نباتات تھے۔ وہ مدراس میں خدمات انجام دیتے رہے اور بعد از مرگ ان کی تصنیف مٹیریا میڈیکا آف مدراس شائع ہوئی۔ وہ مقامی جڑی بوٹیوں کی طب میں اپنی مہارت اور علم کے لیے مشہور تھے اور سر جارج واٹ کے ساتھ معاشی نباتیات پر مباحث میں بھی شریک رہے۔ وہ طویل عرصہ تریپلیکن ڈسپنسری میں ملازم رہے اور 1870ء میں انھیں خاں بہادر کا خطاب دیا گیا۔
محی الدین نے 1850ء کی دہائی میں مدراس میڈیکل کالج سے فراغت حاصل کی اور 1858ء میں تریپلیکن ڈسپنسری میں کام شروع کیا جہاں وہ اپنی سبک دوشی (7 جولائی 1889ء) تک خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ ’نیٹیو سرجن‘ (Native Surgeon) کے طور پر مامور تھے اور دسمبر 1869ء میں اعزازی اسسٹنٹ سرجن بنائے گئے۔[1] محی الدین نے مدراس کوارٹرلی جرنل آف میڈیسن میں علمی ملاحظات فراہم کیے اور اپنے عہد کے دیگر اطبا و ماہرینِ ادویہ سے خط کتابت بھی کی۔[2][3] 1869ء میں انھوں نے فارماکوپیا آف انڈیا کا ضمیمہ تیار کیا، جس میں چودہ ہندوستانی زبانوں میں ادویاتی پودوں کے نام درج کیے۔ 1883ء کی کلکتہ انٹرنیشنل نمائش کے لیے ادویات کے انتخاب میں بھی وہ شریک رہے۔ مٹیریا میڈیکا آف مدراس جس پر وہ کام کر رہے تھے۔ ان کی وفات کے حکومتی کوئنولوجسٹ (Quinologist) ڈیوڈ ہوپر نے مکمل کیا۔ رائے پیٹھ اسپتال میں ان کا ایک پورٹریٹ نصب کیا گیا اور 1894ء میں مدراس میڈیکل کالج میں ان کی یاد میں ایک انعام جاری کیا گیا۔[4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Brevet" (PDF). London Gazette (بزبان انگریزی). 14 Dec 1869. p. 7072. Retrieved 2018-12-13.
- ↑ Sheriff, Moodeen (1865). "Annual report of Triplicane Dispensary, Madras, for the year 1862". The Madras Quarterly Journal of Medical Science (بزبان انگریزی). 8: 161–171.
- ↑ Daniel Hanbury (1871). "Historical Notes on the Radix Galangae of Pharmacy". Journal of the Linnean Society of London, Botany (بزبان انگریزی). 13 (65): 20. DOI:10.1111/j.1095-8339.1871.tb00077.x.
- ↑ Singh, Harkishan (2017). "Moodeen Sheriff and the 1869 Supplement to the Pharmacopoeia of India 1868". Pharmaceutical Historian (بزبان انگریزی). 47 (2): 39–42.