مختصر افسانہ
ظاہری ہیئت
مختصر افسانہ (شارٹ اسٹوری) سے مراد نثر میں ایک چھوٹی سی کہانی ہے جس میں زندگی کے کسی ایک پہلو کو نمایاں کیا گیا ہو۔ کہا جاتا ہے کہ مختصر افسانہ وہ کہانی ہے جسے ایک نشست میں پڑھا جا سکے یا جس کے مطالعے میں زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے صرف ہوں۔ سہیل بخاری مختصر افسانہ کے لیے افسانچہ کی اصطلاح استعمال کی گرچہ افسانچہ (شارٹ-شارٹ اسٹوری) کو کہتے ہیں۔ اردو ادب میں سجاد حیدر یلدرم کو مختصر افسانہ کا بانی مانا جاتا ہے جن کا پہلا مختصر افسانہ ”نشے کی پہلی ترنگ“ اکتوبر 1900ء میں شائع ہوا۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ فرمان فتح پوری (1988)۔ اردو کا افسانوی ادب۔ ملتان: بیکن بکس۔ ص 122