مخدوم پور پہوڑاں ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مخدوم پور پہوڑاں ریلوے اسٹیشن
Makhdumpur Pahoran Railway Station
محل وقوعمخدوم پور پہوڑاں
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)خانیوال-وزیر آباد برانچ لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈMDO
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
میاں شامیر خانیوال-وزیرآباد برانچ لائن جان محمد والا
Map

مخدوم پور پہوڑاں  ریلوے اسٹیشن، ضلع خانیوال پاکستان میں واقع ہے۔ یہ اسٹیشنخانیوال-وزیر آباد برانچ لائن پر واقع ہے۔[1]

تاریخ[ترمیم]

1892 میں نارتھ ویسٹرن اسٹیٹ ریلوے نے اس برانچ لائن کے لیے سروے کیا اور تقریبا سات سال کے عرصہ میں یہ ٹریک مکمل ہوا۔ 17 دسمبر 1899 میں اس ٹریک کا افتتاح ہوا۔ یہ برانچ لائن پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد کو ملک کے دیگر حصوں سے ملاتی ہے۔ 1900 میں قائم ہونے والا مخدوم پور پہوڑاں ریلوے اسٹیشن اگرچہ ایک چھوٹا اسٹیشن ہے لیکن ایک خوبصورت و دیدہ زیب تاریخی ورثہ ہے۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق مخدم پور پہوران ریلوے اسٹیشن کا کوڈ MDO ہے۔

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

معلومات[ترمیم]

کاٹن انڈسٹری سے وابستہ یہ شہر کے تاجروں اور مال تجارت کے نقل و حمل کے لیے یہ کافی اہمیت کا حامل تھا۔ کسی دور میں یہاں ملتان تا سرگودھا چلنے والی ٹرین ساندل ایکسپریس کا سٹاپ ہوا کرتا تھا۔ بدقستی سے اب یہاں کسی ٹرین کا سٹاپ نہیں ہے۔ اسٹیشن کی عمارت، کمرے، ویٹنگ ہال وغیرہ سوا سو سال گذر جانے کے باوجود عمدہ حالت میں ہیں۔ اسٹیشن کی عمارت پلیٹ فارم سے تقریبا پندرہ فٹ نیچے ہے۔ عمارت دونوں جانب برآمدوں میں لکڑی کا خوبصورت کام کیا گیا ہے۔ وینٹیلیشن، موٹی دیواروں اور اونچی چھتوں کی وجہ سے گرمی میں بھی یہ عمارت ٹھنڈی رہتی ہے۔ تاریخی ورثہ سے شغف رکھنے والے احباب کے لیے یہ ایک اہم مقام ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "مخدوم پور پہوڑاں ریلوے سٹیشن ویران' روٹ پر چلنے والی تین ٹرینیں بند' دوبارہ چلانے کا مطالبہ"۔ Nawaiwaqt۔ 2021-01-01۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2023 

بیرونی روابط[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔