مدثر نذر
![]() |
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 6 اپریل 1956ء Lahore, Pakistan | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | Right-hand bat | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | Right-arm medium | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تعلقات | نذر محمد (Father) Mubashir Nazar (Brother) | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: [1]، 7 January 2006 |
ۜمدثر نذر(پیدائش:6 اپریل1956) پاکستان کے معروف سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں۔نذر محمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے اوپنر تھے۔1952ء میں انڈیا کے خلاف ٹیسٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلی گیند انھوں نے ہی کھیلی۔اسی سیریز میں لکھنئو ٹیسٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلی سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا، بیٹ کیری کیا اور پورے میچ کے دوران میدان میں موجود رہنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ایک حادثے کی وجہ سے ان کا کرکٹ کیرئیر پانچ ٹیسٹ میچوں تک محدود ہو کر رہ گیا۔ 1952ء میں آخری ٹیسٹ کھیلے، اس کے چوبیس برس بعد ان کے بیٹے مدثر نذر نے باپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اوپنر کی حیثیت سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔ والد کی طرح انڈیا کے خلاف بیٹ کیری کیا اور جس سیریز (1983-1982) میں یہ اعزاز حاصل کیا، اسی سیریز میں 761 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز کا قومی ریکارڈ بنایا۔
مدثر نذر نے 76 ٹیسٹ اور 122 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔عمدہ بیٹسمین تو وہ تھے ہی، ساتھ ہی کارآمد میڈیم پیسر بھی تھے، کئی دفعہ اپنی بولنگ سے ٹیم کے کام آئے ،اس کی سب سے قابل ذکر مثال 1982ء کا لارڈز ٹیسٹ ہے جس کی دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا اور گولڈن آرم کہلائے۔حقیت تو یہ ہے کہ پاکستان میں مدثر نذر کے کلر بلائنڈ ہونے کا بہت کم لوگوں کو علم ہے۔
یہ حقیقت ان پر ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی بننے کے چند سال بعد اس وقت عیاں ہوئی جب 1980ء میں انگلینڈ میں ان کی آنکھوں کا ٹیسٹ ہوا۔ ڈاکٹر نے ایک فگر بنا کر ان سے پوچھا :یہ کیا ہے؟ انھوں نے جواب دیا کہ کچھ ہو تو بتاؤں، بس نقطے سے دکھائی دے رہے ہیں۔ معائنے کے بعد ڈاکٹر نے انھیں کلر بلائنڈ ہونے کا بتایا اور کہا کہ وہ خاص طور پر لال اور بھورا رنگ دیکھنے سے قاصر ہیں۔مدثر نذر کو پندرہ سولہ برس کی عمر میں ایک دفعہ کھیلتا دیکھ کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار نے کہا کہ نذر محمد کے بیٹے کو گیند دیر سے دکھائی دیتی ہے اس رائے کے پیشِ نظر کہا جاسکتا ہے کہ کاردار پہلے شخص تھے جنھیں یہ لگا کہ مدثر نذر کی بینائی میں میں کچھ گڑ بڑ ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کو ایک انٹرویو میں مدثر نذر نے بتایا کہ وہ اگر کلر بلائنڈ نہ ہوتے تو کرکٹ میں اور بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کر سکتے تھے۔مدثر نذر کے ذہن میں یہ بات تو آئی کہ ایسا کیوں ہے کہ دوسرے بیٹسمینوں کے برعکس وہ سٹروک پلیئر نہیں اور سست بیٹنگ کرتے ہیں لیکن اپنے کلر بلائنڈ ہونے کی بات ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔ ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھتے ہوئے ان کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا۔ایکسپریس اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ بولر کے ہاتھ سے نکلنے کے بعد گیند ان کے لیے گم ہو جاتی اور پچ پر پڑنے کے بعد نظر آتی۔ ان کے بقول، وہ سوچتے کہ سلیم ملک کریز پر آتے ہی چوکا مار لیتے ہیں یا بڑی سہولت سے سنگل رن لے لیتے ہیں، ادھر میرا یہ حال ہے کہ گیند ڈھونڈنا پڑتی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر کرٹلی ایمبروز کا سامنا کرنے میں انھیں سب سے زیادہ دشواری رہی، جس کی وجہ ان کا دراز قد ہونا تھا۔امبروز نے جان لیا تھا کہ یارکر ان کی کمزوری ہے، اس لیے وہ بڑی منصوبہ بندی کے بعد اچانک یہ گیند کرتے جس پر مدثر نذر ناچار ہو کر وکٹ گنوا بیٹھتے۔مدثر نذر نے مذکورہ انٹرویو میں بتایا کہ ایمبروز کو ان کے کلر بلائنڈ ہونے کی خبر ہوتی تو وہ پہلی گیند پر ہی انہیں یارکر پر آٹ کر سکتے تھے، لیکن وہ دوسرے تیسرے اوور میں سرپرائز بال کے طور پر اپنا ہتھیار آزما کر انھیں پویلین کی راہ دکھاتے
حوالہ جات[ترمیم]
![]() |
پیش نظر صفحہ پاکستانی کرکٹ کے سوانحی موضوع سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ |
- قلیل مآخذ کے حامل بقید حیات شخصیات کے مضامین از December 2007
- 6 اپریل کی پیدائشیں
- 1956ء کی پیدائشیں
- 1959ء کی پیدائشیں
- انگلستان میں پاکستانی تارکین وطن
- بقید حیات شخصیات
- پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اے کے کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان کے ایک روزہ کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان کے کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی
- پاکستانی جامعات کے کرکٹ کھلاڑی
- پاکستانی کرکٹ کوچ
- پنجاب (پاکستان) کے کرکٹ کھلاڑی
- پنجابی شخصیات
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- چیشائر کے کرکٹ کھلاڑی
- حبیب بینک لمیٹڈ کے کرکٹ کھلاڑی
- کرکٹ عالمی کپ 1979 کے کھلاڑی
- کرکٹ عالمی کپ 1983 کے کھلاڑی
- کرکٹ عالمی کپ 1987 کے کھلاڑی
- کینیا میں پاکستانی تارکین وطن
- لاہور اے کے کرکٹ کھلاڑی
- لاہور سے کرکٹ کھلاڑی
- لاہور کے کھلاڑی
- لاہوری شخصیات
- یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کے کرکٹ کھلاڑی