مدنی جامع مسجد چکوال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


مدنی جامع مسجد چکوال چکوال شہر بلکہ ضلع چکوال کی سب سے مشہور مسجد ہے۔[حوالہ درکار] اس مسجد میں مولانا قاضی مظہر حسین صاحب نے 50 سال سے زائد عرصہ تک درس قرآن دیا۔ اور اسی مدنی جامع مسجد چکوال میں پاکستان کی مشہور و معروف تحریک خدام اہل سنت والجماعت کی بنیاد رکھی گئی۔ اور یہاں سے ہی پورے ملک میں مولانا قاضی مظہر حسین نے اہلسنت و الجماعت کے عقیدے کی ترجمانی کی۔ جامع مدنی مسجد چکوال تحریک خدام اہل سنت والجماعت پاکستان اور جامعہ عربیہ اظہار الاسلام چکوال کا مرکز بھی ہے؛ جہاں سے بڑی تعداد میں علما و حفاظ نے سند فراغت حاصل کی۔


 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔