مدنی چینل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدنی چینل
ملک پاکستان
ہیڈ کوارٹرکراچی
ملکیت
مالکفیضان پروڈکشنز غیر سرکاری محدود، دعوت اسلامی[1]

مدنی چینل پاکستان سے شروع ہونی والی عالمی اسلامی اصلاحی تحریک دعوت اسلامی نے قائم کیا ہے، جو عام اشتہارات یا ٹیلی ویژن اشتہارات نہیں دکھاتا۔ اس پر 24 گھنٹے صرف اسلامی موضوعات پر مواد نشر کیا جاتا ہے۔[3]اس کا آغاز 11 ستمبر 2008ء کو انڈسیٹ ایک پر ہوا[2]۔


خصوصیات[ترمیم]

  • مَدَنی چینل کا مقصد باطل کی آمیزش سے پاک خالصتاً اسلام کے پیغام کو عام کرنا ہے
  • مَدَنی چینل نے تحفظِ عقائد اسلام کا علمبردار بن کر عشقِ مصطفےٰ کی شمع فروزاں رکھنے کا پیغام نہ صرف گھر گھر پہنچایا بلکہ اس کا سفر جاری ہے۔
  • مَدَنی چینل نے بین الاقوامی سطح پر اسلام کے پیغام کو اس موثر اور دل نشین انداز میں دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچایا ہے جہاں اس کے بغیر رسائی بے حد مشکل تھی۔
  • مَدَنی چینل وہ واحد چینل ہے جس پر عورتوں کو نہیں دکھایا جاتا۔ اس لحاظ سے اسے ایک آئیڈیل اسلامک چینل کہا جا سکتا ہے۔
  • مَدَنی چینل وہ واحد چینل ہے جو کمرشل (کاروباری) نہیں ۔
  • مَدَنی چینل بے حیائی اور فحاشی وعریانی کی فضا میں بگڑی ہوئی معاشرتی اَقدار کی اصلاح کے لیے روشن آفتاب کا کردار ادا کر رہا ہے۔
  • مَدَنی چینل آج کے میڈیا کے طوفانی سیلاب میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ گویا کہ یہ بارانِ رحمت یعنی رحمتِ الٰہی ہے جس کا فیض بارش کی مثل عام ہے۔
  • مَدَنی چینل پر عقائد و عبادات، اخلاق، معاملات اور معاشرت سے متعلق مسائل کو بڑی تحقیق کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔

پروگرامز[ترمیم]

  • عقاںئد و نظریات
  • فیضانِ علم
  • اسلام فور کڈز
  • فیضانِ قرآن
  • فیضانِ کنزالایمان
  • مدنی مذاکرہ
  • ذہنی آزمائش
  • فیضانِ انبیا
  • کلاس روم (کڈز مدنی چینل پروگرام ، ہوسٹ، محمد عمر فیاض مدنی)

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "AsiaSat Press release" (PDF)۔ 16 اکتوبر 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2014 
  2. ^ ا ب "Madani Channel will be launched from tomorrow! | Islam 786 Forum"۔ 25 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2014 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 25 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2014