مدیحہ امام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

مدیحہ امام ایک پاکستانی وی جے او اداکارہ ہیں [1][2] وہ ایک حیرت انگیز اداکارہ ہیں اور انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی اپنی اداکاری کی مہارت کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے بولی وڈ فلم میں بھی کام کیا [3] جہاں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا [4]۔ وہ ہیئر (2015) اور دھانی (2016) میں اپنے کرداروں کی وجہ سےبہت مقبول ہوئیں انھوں نے 2017 میں ڈیئر مایا فلم کے ذریعے فلمی میدان میں قدم رکھا تھا [5] [6]۔ وہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہٹ پاکستانی سیریز دشمن جان (2020) میں بھی نظر آئیں۔

کنبہ[ترمیم]

مدیحہ امام کا کنبہ کراچی میں قیام پزیر ہے۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہیں اور ان کی ایک چھوٹی بہن بھی ہے[7] ۔ انھوں نے اپنی تعلیم کراچی سے مکمل کی ہے۔

کیریئر[ترمیم]

انھوں نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئر کی شروعات ہم ٹی وی ڈراما عشق میں تیری (2013) میں مہوش حیات اور اظفر رحمان کے ساتھ کی جہاں انہوں نے لائبہ کا معاون کردار ادا کیا۔ اس کے نتیجےانھیں مختف کردار ملے اور وہ ہیئر (2015) ، دھانی (2016) ، شان سیریہی (2017) ، زویا صالحہ (2017) اور زخم (2017) میں اپنے مرکزی کرداروں کے لیے مشہور ہوگئیں [8] امدیحہ امام منیشا کویرالہ کے مقابل ایک بالی ووڈ فلم ڈئیر مایا (2017) میں نظر آئیں [9] 2018 میں ، وہ جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والی فائزہ افتخار کے ڈرامے بابا جانی میں بھی نظر آئیں [10] مدیحہ امام نے فیصل قریشی کے مقابل ڈراما سیریل مقدر میں ریما کی طرح شاندار اداکاری کی ہے۔ اس نے بہادر اور دلیرانہ لڑکی کا کردار بالکل نبھایا ہے۔ مدیحہ اداکاری کو ایسا فن مانتی ہیں جس میں ساری زندگی سیکھنے کو ملتا رہتا ہے اور وہ مداحوں کا بہت خیال رکھتی ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ مداحوں کے بغیر کوئی فنکار فنکار نہیں بن سکتا [11]۔

فلمیں اور ٹی وی[ترمیم]

بالی وڈ فلم " ڈیئر مایا " [9] پاکستانی فلم نیلوفر [12]

ٹیلی وی[ترمیم]

ویک اینڈ مدیحہ میزبان کے ساتھ [13] خلش [14] عشق میں تیرے [15] ہیئر [16] نظر کی سامنے [17] دھانی [16] سانپ سیڑھی [18] زخم [15] سلمیٰ کا بلما [17] وہ میرا دل تھا[16] ہم چلے آئے [17] بابا جانی [16] میرا رب وارث [19] دشمن

سماجی مسائل پر گفتگو[ترمیم]

مدیحہ امام نے پاکستان میں خواتین پر شادی کے بے پناہ دباؤ پر اپنی آواز بلند کی ہے خصوصا بڑھتی عمر کی خواتین پر یہ دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے [20] [21]۔ اسی طرح انھوں نے مردوں کے متعلق اس نظریے پر بھی تنقید کی کہ وہ رو نہیں سکتے[22]۔ گھریلو تشدد کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لیے مدیحہ امام نے اے آر وائی کے ڈرامے "مجھے وداع کر" میں کام کیا [23]۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. رابعہ شیخ (15 دسمبر 2019). "پاکستان شوبز انڈسٹری کا اُبھرتا نام "مدیحہ امام"". 
  2. "مدیحہ امام سوانح حیات". 09 جولائی 2017. 
  3. ویب ڈیسک. "پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار". 
  4. نمرہ ملک (03 مئی 2020). "مدیحہ امام بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار". ایکسپریس نیوز. 
  5. "VJ Madiha Imam will make Bollywood debut with Manisha Koirala". Images.Dawn (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2017. 
  6. "I didn't think of it as an 'Indian' film, says Madiha Imam of her Bollywood debut", Retrieved 30 August 2018
  7. "پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کا خصوصی انٹرویو". ڈائیلاگ پاکستان. 2020 04 اگست. 
  8. "Madiha Imam's Dear Maya breakthrough | TNS - The News on Sunday". tns.thenews.com.pk (بزبان انگریزی). 07 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2018. 
  9. ^ ا ب NewsBytes. "Madiha Imam impresses critics with Dear Maya" (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2018. 
  10. Haq، Irfan Ul (2018-05-16). "Faysal Quraishi's upcoming drama Baba Jani is not a love story". Images (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2018. 
  11. "ایک فنکارمداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں: مدیحہ امام". اردو نیوز ٹی وی. 18 ستمبر 2020. 
  12. "اداکارہ مدیحہ امام جلد سلور اسکرین پر دکھائی دیں گی". ڈیلی پاکستان. 2020 16 مئی. 
  13. Haq، Irfan Ul (2017-05-03). "VJ Madiha Imam will make Bollywood debut with Manisha Koirala". Images (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2020. 
  14. "Why was Saanp Seerhi so derogatory towards LUMS?". 30 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. 
  15. ^ ا ب "Madiha Imam's Dear Maya breakthrough | Instep | thenews.com.pk". www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2020. 
  16. ^ ا ب پ ت "Mehreen Jabbar,Muhammad Ahmed and Marina Khan; the M trio reunites". nation.com (بزبان انگریزی). 2017-06-25. اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2018. 
  17. ^ ا ب پ Shabbir، Buraq. "Madiha Imam talks about her upcoming projects". www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2020. 
  18. Haq، Irfan Ul (2019-02-22). "Danish Taimoor and Madiha Imam will highlight infidelity post marriage in new drama". Images (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2020. 
  19. Shabbir، Buraq. "Faysal Qureshi on playing a powerful role in Muqaddar". www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2020. 
  20. جویریہ ذوالفقار (12 نومبر 2020). "مدیحہ امام نے خواتین پر شادی کے لیے دباؤ کو پاکستانی سماج کی حقیقت قرار دیا". 
  21. "پاکستان میں خواتین پر شادی کیلئے دباؤ رہتا ہے: مدیحہ امام". دنیا نیوز ٹی وی. 2020 13 نومبر. 
  22. "'ایک جھوٹی لو سٹوری' کی اداکارہ مدیحہ امام: 'مرد اُف تک نہ کرے، یہ کہاں کا انصاف ہے'". 
  23. "مدیحہ امام اور منیب بٹ گھریلو تشدد پر مبنی ڈرامے کے لیے اکٹھے". ڈان نیوز. 04 جولائی 2020.