مدینہ ظفر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدینہ ظفر
شخصی معلومات
پیدائش 10 اگست 1998ء (26 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گوجرانوالہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کراچی
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 158 سینٹی میٹر
وزن 56 کلوگرام
بہن/بھائی
عملی زندگی
سبکدوش؟ فعال
پیشہ اسکواش کھلاڑی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل اسکوائش [1]  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعلیٰ ترین درجہ 76

مدینہ ظفر (پیدائش10 اگست 1998ء) ایک پاکستانی خاتون اسکوائش کھلاڑی ہے۔[2][3] جنوری 2019ء میں پی ایس اے کی عالمی اسکوائش درجہ بندی میں وہ 76 درجے پر تھیں، جو ان کی اب تک کی سب سے بڑی درجہ بندی ہے۔ جب کہ اس وقت نومبر 2020ء کے مطابق ان کی درجہ بندی 120 ہے۔[4] ان کی بڑی بہن فائزہ ظفر بھی اسکواش کی ساتھی کھلاڑی ہیں جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے کھیلتی ہیں۔[5]

کھیل[ترمیم]

مدینہ ظفر و فائزہ ظفر کے ایک مشترکہ انٹرویو میں ان دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے بچپن ہی سے اسکوائش شروع کر دی تھی، اس کی وجہ جہانگیر خان تھے، جن سے ایک ملاقات کے بعد مدینہ ظفر کے والد نے اپنی بیٹیوں کو اسکوائش کی طرف مائل کیا۔ مدینہ ظفر کو اپنی بہن کے ہمراہ 2018ء دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا تھا جہاں ان دونوں نے دولت مشترکہ کھیلوں ميں پہلی بار حصہ لیا تھا۔[6][7] مدینہ کی شراکت میں فائزہ ظفر نے خواتین ڈبل مقابلے میں 2018ء دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لیا اور گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گیئں۔[8]

مدینہ ظفر نے 2018ء پی ایس اے عالمی دورہ کے حصے پی ایس ایف پاکستان اسکوائش سرکٹ کے فائنل اپنی بہن فائزہ ظفر کو شکست دی۔[9][10]

2019ء میں نیپال میں جنوب ایشیائی کھیلوں میں اسکوائش کے وویمن سنگل میں بھارتی کھلاڑی سے سیمی فائنل ہار کر کانسی کا اور خواتین ٹیم مقابلوں میں بھارتی ٹیم سے فائنل ہار کر چاندی کا تمغا جیتا۔

مدینہ ظفر اس وقت پاکستان کی اپنی اسکوائش درجہ بندی میں 15ویں درجے پر ہیں، جب کہ یہ پاکستان فوج سے ایک معاہدے کے تحت، فوج کی اسکوائش ٹیم کا حصہ ہیں۔ اور ملکی سطح پر ہونے والے اسکوائش مقابلوں میں فوجی ٹیم کی نماہندگی کرتی ہیں۔

ان کی دیگر وہ بہنوں میں، بڑی بہن پاکستان قومی کرکٹ ٹیم میں اور چھوٹی بہن بھی اسکوائش کھیلتی ہے۔

شماریات[ترمیم]

شماریات
تاریخ مخالف جیت /ہار موقع ملک راؤنڈ اسکور
دسمبر 2019 سبرینہ سوبے ہار پاکستان انٹرنیشنل چمپئین شپ پاکستان راؤنڈ2 9-11, 4-11, 1-11 (20 m)
دسمبر 2019 نور الہدی جیت پاکستان انٹرنیشنل چمپئین شپ پاکستان راؤنڈ1 11-4, 7-11, 11-2, 11-6 (26 m)
دسمبر 2019 سانیا واٹز جیت جنوب ایشیائی کھیل ٹیم چمپئین شپ نیپال - 11-9, 13-11, 11-7
دسمبر 2019 تنوی کھنہ ہار جنوب ایشیائی کھیل نیپال سیمی فائنل 10-12, 6-11, 7-11
دسمبر 2019 میہالیہ میتسرانی جیت جنوب ایشیائی کھیل نیپال راؤنڈ1 11-3, 12-10, 11-9
اگست 2019 ماریہ تورپیکئی وزیر ہار پاکستان سرکٹ #1 پاکستان راؤنڈ2 7-11, 11-9, 4-11, 10-12 (32 m)
اپریل 2019 جے ین لی ہار پاکستان انٹرنیشنل چمپئین شپ پاکستان کوائٹر فائنل 12-10, 7-11, 3-11, 6-11 (26 m)
اپریل 2019 رشنا محبوب جیت پاکستان انٹرنیشنل چمپئین شپ پاکستان راؤنڈ2 5-11, 10-12, 11-3, 11-6, 11-4 (30 m)
مارچ 2019 ایلائز لازارس ہار نادرن اوپن انگلینڈ راؤنڈ2 7-11, 6-11, 11-13 (27 m)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب اسکوائش انفو کھلاڑی آئی ڈی: http://www.squashinfo.com/player/9594 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2022
  2. "Squash Info | Madina Zafar | Squash"۔ www.squashinfo.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  3. "Madina Zafar – Professional Squash Association"۔ psaworldtour.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  4. "اسکوائش انفو | پی ایس اے عالمی اسکوائش درجہ بندی: Madina Zafar | Squash"۔ www.squashinfo.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  5. "Squash Info | Faiza Zafar | Squash"۔ www.squashinfo.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  6. "Squash | Athlete Profile: Madina ZAFAR – Gold Coast 2018 Commonwealth Games"۔ results.gc2018.com (بزبان انگریزی)۔ 16 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  7. "Pak teams capable of finishing on podium: PSF secretary"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 2018-03-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  8. "Squash | Event Schedule Women's Doubles – Gold Coast 2018 Commonwealth Games"۔ results.gc2018.com (بزبان انگریزی)۔ 14 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  9. "Squash Info | Women's پاکستان Circuit No1 2018 | Squash"۔ www.squashinfo.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  10. "Tournaments – Professional Squash Association"۔ psaworldtour.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 

بیرونی روابط[ترمیم]