مراٹھی ویکیپیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Favicon of Wikipedia مراٹھی ویکیپیڈیا
Marathi Wikipedia logo
سائٹ کی قسم
Internet encyclopedia project
دستیاب مراٹھی زبان
مالک ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
ویب سائٹ mr.wikipedia.org
تجارتی نہیں
اندراج اختیاری
آغاز 1 مئی 2003

مراٹھی ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کا مراٹھی نسخہ ہے۔ اس کا آغاز یکم مئی، 2003ء کو ہوا۔ ویکیپیڈیا کا مراٹھی نسخہ جنوبی ایشیائی نسخوں میں ایک ممتاز نسخہ ہے کیونکہ یہ ویکیپیڈیا کے کئی معیاروں میں اونچے مقام پر ہے۔ [1] مراٹھی ویکیپیڈیا پر 51,326 سے زیادہ مضامین اور 88,175 سے زیادہ مندرج صارفین ہیں۔[2] الیکسا انٹرنیٹ کی مراٹھی زبان کی ویب سائٹوں کے مشاہدہ کی درجہ بندی میں مراٹھی ویکیپیڈیا 10 ویں مقام پر ہے۔[3]

تاریخ[ترمیم]

آغاز[ترمیم]

ویکیپیڈیا کا یہ نسخہ 1 مئی 2003ء سے http://mr.wikipedia.org ڈومین پر دستیاب ہے اور پہلا مضون 2 مئی کو لکھا گیا تھا۔ mr انگریزی میں مراٹھی کا مخفف ہے۔

ابتدائی ترقی[ترمیم]

سنہ 2006ء سے مراٹھی ویکیپیڈیا میں ترقی ہونی شروع ہوئی۔ 13 جنوری 2006ء تک مراٹھی ویکیپیڈیا پر 1500 مضامین موجود تھے۔

27 فروری کو یوم مراٹھی منایا جاتا ہے۔

صارفین اور مقالہ نویس[ترمیم]

نراٹھی ویکیپیڈیا شماریات
تعداد صارف کھاتہ کل مضامین تعداد فائل تعداد منتظمین
108056 53862 19186 9

تنظیم اور تقاریب[ترمیم]

میڈیا کوریج اور ترقی[ترمیم]

مراٹھی روزنامہ مہاراشٹر ٹائمز نے 27 جولائی 2006ء کو مراٹھی ویکیپیڈیا کے متعلق خبر شائع کی اور لوگوں کو اس پر تعاون کرنے کی ترغیب دی۔[4]

رسم الخط[ترمیم]

One can use ULS "अक्षरांतरण" (نقل حرفی) or "मराठी लिपी" (Inscript) typing options to search or edit Marathi Wikipedia articles as shown in this video clip; One can click on the 'cc to change the subtitle languages to Marathi, English, Sanskrit, Kokani, Ahirani languages.

مراٹھی رسم الخط نظام کا کوئی بھی یونی کوڈ مراٹھی ویکییڈیا پر کام کرتا ہے۔ کچھ صارفین انسکرپٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ اکثریت آیا گوگل فونیٹک ٹرانسلٹریشن یا یونیورسل لینگویج سیلیکٹر کا استعمال کرتی ہے۔ یہ سہولت مراٹھی ویکیپیڈیا پر موجود ہے۔فونیٹک کی سہولت ابتدائی طور پر جاوا پر مبنی تھی لیکن بعد میں نارایم ایکسٹینشن کے تعاون سے فونیٹک ان پٹ کی سہولت مہیا کی گئی۔ فی الحال مراٹھی ویکیپیڈیا کو یونیورسل لینگویج سیلیکٹر (یو ایل ایس کا تعاون حاصل ہے جس کی وجہ سے فونیٹک تختہ کلید م(مراٹھی: अक्षरांतरण) اورانسکرپٹ تختہ کلید کی سہولت موجود ہے۔ (مراٹھی: मराठी लिपी)۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Wikipedia Statistics – Tables – Marathi"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 اگست 2016۔
  2. "List of Wikipedias – Meta"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 مئی 2018۔
  3. "Alexa – Top Sites by Category: World/Marathi"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 اگست 2016۔
  4. "Maharashtra Times"۔ indiatimes.com۔ مورخہ 10 جولائی 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔