مندرجات کا رخ کریں

مردوک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مردوک
 

معلومات شخصیت
اولاد نابو   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مضامین بسلسلہ
قدیم میسوپوٹیمیائی مذہب
Chaos Monster and Sun God
Chaos Monster and Sun God
قدیم بین النہرینی مذہب
دیگر روایات

مردوخ یا مردوک قدیم بابلیوں کا سب سے بڑا دیوتا تھا، جو ابتدا میں صرف بابل شہر کا مقامی دیوتا تھا۔ چونکہ بابل قدیم زمانے کی سب سے طاقتور اور بااثر شہر ریاست بن گئی تھی، اس لیے مردوخ بھی رفتہ رفتہ اُس دَور کا سب سے اہم دیوتا بن گیا۔ حکمرانوں نے اسے "آقائے اعظم، آسمان و زمین کا مالک" کا لقب دیا اور یہ دعویٰ کیا کہ اس کی طاقت اس کی حکمت میں پوشیدہ ہے، جس سے وہ نیک لوگوں کی مدد کرتا اور بدکاروں کو سزا دیتا۔

مردوخ کے بارے میں کئی غیر معمولی صفات بیان کی جاتی ہیں، لیکن دو خاص صفات مشہور ہیں:

  1. . وہ 360 درجے کے زاویے سے دیکھ سکتا تھا۔
  2. . وہ جادوئی کلمات بولتا تھا۔

بابل اور ایریدو کے درمیان سیاسی روابط کی وجہ سے، مردوخ کو ان کی یا آیا (پانیوں کا دیوتا، جو زیرِزمین سمندر "افسو" کا رب ہے) کا پہلا بیٹا مانا جاتا تھا اور یہ آیا ایریدو میں پوجا جاتا تھا۔ جب اموریوں نے تقریباً 1830 ق.م میں پہلی بابلی سلطنت قائم کی اور حمورابی کے دَور میں انھوں نے تمام بین النہرین پر قبضہ کیا، تو مردوخ کو ریاست کا مرکزی دیوتا قرار دے دیا گیا۔ اس تبدیلی نے بابلی مذہبی نظریات کو گہرائی سے متاثر کیا اور مذہبی علما نے مردوخ کی اہمیت میں اضافے کو جواز فراہم کیا۔ [1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. علي بشير , دور ومكانة الإله نابو في حضارة بلاد الرافدين، جامعة بغداد، 2014 .