مرزا ترسون زادہ
مرزا ترسون زادہ | |
---|---|
(تاجک میں: Мирзо Турсунзода) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 اپریل 1911 |
وفات | 24 ستمبر 1977 (66 سال) دوشنبہ |
شہریت | ![]() |
جماعت | اشتمالی جماعت سوویت اتحاد |
رکن | سوویت انجمن مصنفین |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر، سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | تاجک زبان |
اعزازات | |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
مرزا ترسون زادہ (تاجک زبان: Мирзо Турсунзода) (پیدائش: 2 مئی 1911ء - وفات: 24 ستمبر 1977ء) تاجکستان کے نامور شاعر، ڈراما نویس، سیاستدان اور تاجکستان کے قومی ہیرو ہیں۔
حالات زندگی[ترمیم]
مرزا ترسون زادہ تاجکستان کے ایک گاؤں قراتاغ میں 2 مئی 1911ء کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم پڑوس کی مسجد کے مدرسہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد قراتاغ میں سوویت غلبہ کے بعد پہلا اقامتی اسکول کھولا گیا تو ترسون زادہ اس اسکول کا پہلا طالب علم تھا۔ مرزا ترسون زادہ مشرق اور خاص کر ہندوستان پر لکھی ہوئی نظموں اور مشرقی سیاحتوں کی بدولت خاص شہرت رکھتے تھے۔ تاشقند کی یونیورسٹی میں تعلیم مکمل کرتے کرتے شاعری میں نام پیدا کر چکے تھے۔ انھوں نے غزلوں کے علاوہ ڈرامے، مختصر اور طویل نظمیں اور داستانیں بھی لکھیں۔۔[1]

حالیہ برسوں میں ترسون زادہ تاجکستان کے ہیرو کے طور پر ابھرے ہیں۔ ترسون زادہ کی تصویر تاجکستان کے کرنسی نوٹ 1 "تاجک سومنی" پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ "ترسون زادہ" کا علاقہ آپ کے نام سے موسوم ہے جو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور "اوپیرا اینڈ بیلٹ سینٹر" دوشنبہ کو مرزا ترسون زادہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
تخلیقات[ترمیم]
نظمیں[ترمیم]
- تارا چوہدری
- از گنگا تا کریملن
- باغ معلق
اعزازات[ترمیم]
- 1960ء - لینن انعام
روس
- 1967ء - ہیرو آف سوشلسٹ لیبر
روس
- 1967ء - نہرو انعام
بھارت
- 1971ء لینن کومسومول انعام برائے تاجکستان
روس
- 1974ء - طلائی تمغا سوویت امن کمیٹی
روس
- اکتوبر انقلاب انعام
روس
- 2001ء - قومی ہیرو
تاجکستان
اداروں سے وابستگی[ترمیم]
- رکن سپریم سوویت برائے سوویت اتحاد
- رکن کمیونسٹ پارٹی تاجکستان
- رکن سوویت امن کمیٹی
- چیئرمین سوویت کمیٹی برائے یکجہتی ایشیا وافریقہ
- رکن ادارتی بورڈ برائے تاجک دائرۃ المعارف
- رکن آل یونین کمیٹی برائے لینن انعام و سوویت ریاستی انعام
وفات[ترمیم]
مرزا ترسون زادہ 66 سال کی عمر میں 24 ستمبر 1977ء کو دوشنبہ، تاجکستان، سوویت یونین میں وفات پا گئے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ظ انصاری / تقی حیدر، موج ہوائے عصر، رادوگا اشاعت گھر ماسکو،سوویت یونین، 1985ء، ص 362