مرزا خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مرزا خان (انگریزی میں Mirza Khan) مرزا صاحبہ کے پنجابی رومانوی داستان کا ہیرو ہے۔ مرزا خان المعروف مرزا، دان آباد کے کھرل قبیلے کے سردار ونجل خان کا بیٹا تھا۔ دان آباد، فیصل آباد ڈوژن کے ضلع جڑانوالا کا ایک قصبہ ہے۔

مرزا کو تعلیم کی غرض سے اپنے رشتہ داروں کے گھر بھیجا گیا، جو کھیوہ میں تھا۔ اور یہاں ہی اس کی ملاقات صاحبہ سے ہوئی اور وہ اس کی محبت میں گرفتار ہوا۔ مرزا صاحبہ رشتہ دار تھے اور بچپن سے ہی اکٹھے رہے اور اکٹھے پلے بڑھے تھے، کیونکہ مرزا کو چھوٹی عمر میں ہی پڑھنے کے لیے صاحبہ کے گھر بھیجا گیا تھا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]