مرزا کاظم علی جوان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

کاظم علی جوان کی پیدائش کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ مرزا کاظم علی جوان جن کا وطن دلی تھا۔ دلی کی تباہی کے بعد پھرتے پھراتے لکھنؤ آئے ۔لکھنؤ میں ان دنوں شعر و شاعر ی کی محفلیں گرم تھیں۔ بحیثیت شاعر انھوں نے بہت جلد مقبولیت حاصل کی۔ فورٹ ولیم کالج میں کرنل اسکاٹ کی وساطت سے ملازم ہوئے۔1801میں فورٹ ولیم کالج میں اپنی ملازمت کا آغاز کیا۔ 3جولائی 1816کو ان کا انتقال ہوا۔ ان کی تصانیف مندرجہ زیل ہیں ”شکنتلا“ ان کی مشہور کتاب ہے جو کالی داس کے مشہور ڈرامے شکنتلا کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں جوان نے ہندوستانی معاشرت کی کہانی میں عربی اور فارسی کے الفاظ بلاتکلف استعمال کیے ہیں۔ کتاب کی عبارت مجموعی طور پر روزمرہ اور محاورے کے مطابق ہے۔
بارہ ماسہ“ میں جوان نے ہندئوں اور مسلمانوں کے تہواروں کا حال مثنوی کے پیرائے میں بیان کیا ہے۔