مرس عنخ اول
ظاہری ہیئت
| مرس عنخ اول | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| تاریخ پیدائش | 27ویں صدی ق.م |
| تاریخ وفات | 27ویں صدی ق.م |
| شہریت | مصر کا تیسرا شاہی سلسلہ |
| شریک حیات | حونی |
| اولاد | سنفرو |
| والد | حونی |
| بہن/بھائی | |
| خاندان | مصر کا تیسرا شاہی سلسلہ |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | سیاست دان |
| درستی - ترمیم | |
مرس عنخ اول ایک قدیم مصری ملکہ تھیں، لیکن وہ نہ تو خود حکمران تھیں اور نہ کسی بادشاہ کی زوجہ۔ وہ بادشاہ سنفرو کی ماں تھیں۔ ممکن ہے کہ وہ تیسرے خاندان کے آخری فرعون حونی کی بیوی رہی ہوں۔[1] [2][3]
ان کا نام حجر پالرمو (Palermo Stone) کے ایک ٹکڑے پر نظر آتا ہے اور ان کے نام سے منسوب ایک جائداد کا ذکر سقارہ میں واقع باحرنفر کے مقبرے میں بھی منقوش ہے۔ ان کا نام ان کے بیٹے سنفرو کے ساتھ میدوم کے اہرام کے مندر میں بھی درج ہے۔ اس کتبے کی تاریخ اٹھارہویں خاندان کے فرعون تحتمس سوم کے عہد کی ہے۔ یہ ایک طرح کی نذرانے کی عبارت ہے، جو بادشاہ سنفرو اور ملکہ مرس عنخ کی روح کے لیے ہے۔[1] .[4]
حوالہ جات
[ترمیم]- 1 2 Dodson, Aidan and Hilton, Dyan. The Complete Royal Families of Ancient Egypt. Thames & Hudson. 2004. ISBN 0-500-05128-3
- ↑ Nicolás Grimal, A history of ancient Egypt Wiley-Blackwell, 1994, pp. 67, 68 Google Books Link آرکائیو شدہ 2019-12-15 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ Aidan Dodson, Monarchs of the Nile, American Univ in القاهرة Press, 2000, p 26 Google Books Link آرکائیو شدہ 2019-12-15 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ Alexander J. Peden: The graffiti of pharaonic Egypt: scope and roles of informal writings (c. 3100-332 B.C.). BRILL, Leiden 2001, ISBN 90-04-12112-9, pg. 65