مندرجات کا رخ کریں

مرکزہ بردار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مرکزہ بردار یا کامل نواتیے (Eukaryota) جانداروں کی جماعت بندی میں کے انتہائی اولین دو درجات میں سے ایک (دوسرا بے مرکزہ) ہے۔

کامل نواتی خلیات (eukaryotic) ایسے خلیات کو کہا جاتا ہے کہ جن میں ایک ترقی یافتہ اور حقیقی مرکزہ پایا جاتا ہے۔ یہ خلیات کی دو بنیادی اقسام میں سے ایک ہیں، دوسری قسم کو پیش نواتی خلیات کہا جاتا ہے۔ اس دنیا میں موجود تمام جانداروں کی جماعت بندی کے لیے استعمال کیا جانے والا یہ انتہائی اولین اور ابتدائی درجہ ہے، یعنی انھی دو اقسام کے خلیات کی بنیاد پر جانداروں (خواہ وہ حیوانات ہوں یا نباتات) کو دو گروہوں، مرکزہ بردار اور بے مرکزہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس ابتدائی درجہ تقسیم کو حیاتیات کی زبان میں دائرہ (Domain) کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]