مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اہل حدیث کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ جو مجلس شوری، مرکزی عاملہ اور کابینہ پر مشتمل ہے۔ [1]

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ساجد میر ہیں۔[2][3] جب کہ ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر عبدالکریم ہیں ۔ نصف صدی سے زائد عمر رکھنے والی یہ جماعت اہل الحدیث کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ سیاسی طور پر یہ دائیں بازو کی جماعت ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایتی جماعت جانی جاتی ہے۔ متحدہ مجلس عمل کی اہم رکن جماعت ہے جو ملک کے تمام صوبوں میں اپنا کم یا زیادہ وجود رکھتی ہے ۔ ذیلی ادارے اس کے زیر انتظام درج ذیل ادارے کام کر رہے ہیں۔

  • ہفت روزہ اہل حدیث (ہفتہ وار رسالہ) آن لائن مطالعہ کے لیے دستیاب ہے۔ [4]
  • نظام مساجد و اوقاف
  • وفاق المدارس السلفیۃ: اہل حدیث مدارس اور جامعات کا تعلیمی بورڈ
  • پیغام ٹی وی (فرقہ واریت سے بچ کر دینی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے چینل) [5]

ذیلی تنظیمیں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی تمام ذیلی تنظیمات کے سربراہ ڈاکٹر عبدالغفور راشد ہیں جو اس جماعت کے انتخابی بورڈ کے نگران بھی ہیں ۔ جمعیت کے ذیلی تنظیمات کے نام درج ذیل ہیں ۔

  • اہل حدیث یوتھ فورس
  • اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن
  • جمیعت اساتذہ پاکستان
  • جمعیت طلبہ اہلحدیث
  • متحدہ حکماء محاذ

2 مارچ 2018ء کو 14 سال بعد مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناراض دھڑے نے حافظ ابتسام الہی ظہیر کی قیادت میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی غیر مشروط امارت قبول کرتے ہوئے ساتھ چلنے اور اپنے تمام اختلافات ختم کرکےاپنی جماعت جمعیت اہل حدیث کو مرکزی جمعیت اہل حدیث میں ضم کر دیا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آفیشل ویب سائٹ". 24 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2021. 
  2. "Profile-pakistanherald". Pakistanherald. 07 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2014. 
  3. "Sajid-Mir-calls-on-CM". thenews. 24 November 2014. 24 نومبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2014. 
  4. "ہفت روزہ اہل حدیث". 24 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2021. 
  5. "پیغام ٹی وی".