مرکز المملکہ
مركز المملکہ | |
---|---|
عمومی معلومات | |
حیثیت | Complete |
قسم | تجارتی دفاتر رہائش گاہیں ہوٹل |
معماری طرز | ماڈرن |
مقام | شارع ملک فہد ریاض، سعودی عرب |
متناسقات | 24°42′41″N 46°40′28″E / 24.711389°N 46.674444°E |
آغاز تعمیر | 1999 |
تکمیل | 2002 |
لاگت | ریال 1.7 بلین |
اونچائی | |
تعمیراتی | 302.3 میٹر (991.80 فٹ) |
اوپر کی منزل | 290.4 میٹر (952.76 فٹ) |
مشاہدہ گاہ | 290.4 میٹر (952.76 فٹ) |
تکنیکی تفصیلات | |
منزلوں کی تعداد | 74 2 below ground |
منزل رقبہ | 185,000 میٹر2 (1,991,323 فٹ مربع) |
لفٹیں | 45 |
ڈیزائن اور تعمیر | |
معمار | Ellerbe Becket Omrania and Associates |
ڈیولپر | کنگڈم ہالڈنگ کمپنیاں |
ساختی انجینئر | Arup |
اہم ٹھیکیدار | EL-Seif Engineering Contracting |
حوالہ جات | |
[1][2][3][4] |
مركز المملکہ یا کنگڈم سینٹر سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں واقع ملک کی بلند ترین عمارت ہے جسے دنیا کی خوبصورت ترین عمارتوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔ 302 میٹر (992 فٹ) بلند یہ عمارت دنیا کی بلند ترین عمارات کی فہرست میں 25 ویں نمبر پر ہے۔ برج 94 ہزار 230 مربع میٹر پر جبکہ کل عمارت 3 لاکھ مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔
مركز المملکہ سعودی شہزادے الولید بن طلال بن عبد العزیز السعود کی ملکیت ہے۔ اس منصوبے پر کل 1.717 ارب سعودی ریال کی لاگت آئی۔ برج کا سنگ بنیاد 1999ء میں رکھا گیا اور 2002ء میں پایہ تکمیل پر پہنچا۔ برج شہر کے مرکز میں شاہراہ شاہ فہد اور کوچہ العروبہ کے درمیان ریاض کے ابھرتے ہوئے کاروباری مرکز اولایا میں واقع ہے۔
مركز المملکہ 2002ء میں ایمپورس اسکائی اسکریپر ایوارڈ جیت چکا ہے جس میں اس کے منفرد اور دلکش ڈیزائن کو سراہا گیا۔
عمارت میں دفاتر اور خریداری کے مراکز کے علاوہ ہوٹل اور رہائشی اپارٹمنٹ بھی واقع ہیں۔
اس میں واقع مسجد دنیا کی بلند ترین مسجد بھی واقع ہے جبکہ اس کی ایک اور خصوصیت اس چھت کے دونوں سروں کے درمیان واقع پل ہے جہاں سے پورے ریاض کا دلکش نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]![]() |
ویکی ذخائر پر مرکز المملکہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
[ترمیم]- Structurae ID ویکی ڈیٹا سے مختلف
- Pages using infobox building with unsupported parameters
- 2002ء میں مکمل ہونے والی عمارات و ساخات
- 300 اور 349 میٹر کے درمیان فلک بوس عمارتیں
- بلند عمارات
- سعودی عرب
- سعودی عرب کی فلک بوس عمارات
- 2002ء میں پایہ تکمیل تجارتی عمارات
- سعودی عرب میں 2002ء کی تاسیسات
- سعودی عرب میں فلک بوس رہائشی عمارتیں
- ریاض میں عمارات و ساخات
- سعودی عرب میں فلک بوس ہوٹل