مرکز زلزلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مرکز زلزلہ سطح زمین پر اس نقطے کو کہا جاتا ہے جو زلزلہ برپا ہونے والے مقام کے بالکل اوپر پایا جائے۔ یہ وہ مقام ہوتا ہے جہاں زیر زمین لاوا پھوٹے یا زلزلے کا دھماکا ہو۔ زلزلے کی صورت میں مرکز زلزلہ زمین میں واقع دراڑوں کے اس حصے کی نشان دہی ہے جہاں سے زمین میں پھٹنے اور ٹوٹنے کا عمل شروع ہو اور یہ وقت، شدت زلزلہ اور زمین کی ساخت کی بنیاد پر پھیلتا جائے۔ مثال کے طور پر 7.9 شدت کا زلزلہ جو الاسکا میں زلزلہ ڈینالی کے نام سے جانا جاتا ہے، مرکز زلزلہ مغربی حصے میں پھٹنے کا عمل تھا، لیکن عظیم تر تباہی 330کلومیٹر دور مشرقی حصے میں واقع ہوئی۔ اس مثال سے مرکز زلزلہ سے شروع ہونے اور پھیلنے والی تباہی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]