مریخ پر سورج گرہن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مارچ 2004ء میں مریخ پر سورج گرہن کا منظر۔

سیارہ مریخ کے دو چاند ہیں: فوبس (چاند) اور ڈائیموس (چاند)۔ مریخ کے یہ دونوں چاند مریخ پر واقع ہونے والے سورج گرہن کی مقدار کو کم کردیتے ہیں جس سے سورج گرہن کا نظارہ شاذو نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

20 اگست 2013ء کو مریخ پر سورج گرہن

فوبس چاند اصل محرک[ترمیم]

مریخ پر سورج گرہن کے منظر کا اصل محرک فوبس (چاند) بنتا ہے۔ اب تک کی فلکیاتی تحقیقات میں صرف یہی چاند ہی مریخ پر سورج گرہن کی وجہ بنتا آیا ہے۔ جب فوبس (چاند) گردش کرتا ہوا سورج اور مریخ کے درمیان آ جاتا ہے تو اِس صورت میں فوبس (چاند) سورج کے سامنے ایک چھوٹا سا دھبا نما شکل میں دکھائی دیتا ہے تو اُس وقت گرہن کا آغاز ہوجاتا ہے۔ فوبس (چاند) کے سورج کے سامنے آ جانے پر جس قدر حصہ سورج کا چھپ جاتا ہے، صرف اُسی قدر ہی مریخ پر سورج گرہن کا منظر دکھائی دیتا ہے۔ ہمیشہ یہ گرہن ہالہ دار ہی ہوتا ہے یا کبھی جزوی، کبھی مکمل یا ہالہ دار یا مخلوط سورج گرہن واقع نہیں ہو سکتا۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ فوبس (چاند) کا قطر صرف 18 سے 27 کلومیٹر کے درمیان ہے جو کبھی بھی سورج کو مکمل ڈھانپ نہیں سکتا۔ فوبس (چاند) صرف 7 گھنٹے 39 منٹ میں مریخ کے گرد اپنی گردش مکمل کرلیتا ہے جبکہ مریخ اپنے مدار میں محوری گردش 24 گھنٹے 37 منٹ میں مکمل کرلیتا ہے۔ ہالہ دار سورج گرہن میں فوبس (چاند) سورج کے عین وسط میں واقع ہوتا ہے اور سرکتا ہوا نیچے کی جانب نیم جزوی سورج گرہن کی شکل اختیار کرتا ہوا ختم ہوجاتا ہے۔

مریخ پر ہالہ دار سورج گرہن - 20 اگست 2013ء

ڈائیموس چاند[ترمیم]

ڈائیموس (چاند) کا قطر 12.39 کلومیٹر ہے جب یہ سورج کے سامنے سے اور مریخ اور سورج کے درمیان سے گزرتا ہے تو محض ایک نقطہ کے نشان کے سواء نظر نہیں آتا۔ علاوہ ازیں یہ مریخ کے مدار سے زیادہ فاصلہ پر سے گزرتا ہے اِسی لیے ڈائیموس (چاند) مریخ پر سورج گرہن کا محرک نہیں بن سکتا۔

مزید پڑھیے[ترمیم]