مریم زمانی بیگم مسجد جسے بیگم شاہی مسجد بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں واقع شاہی قلعہ کے اکبری دروازہ کے بالمقابل اندرون لاہور میں واقع ہے۔ اِس مسجد کو مغل شہنشاہ نورالدین جہانگیر نے اپنی والدہ مریم الزمانی کی یاد میں تعمیر کروایا تھا۔
مہاراجا رنجیت سنگھ کے زمانے میں اس مسجد کی عمارت کو بارود کی فیکٹری میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ سکھا شاہی دور کے خاتمے کے بعد 1850ء میں مسجد مسلمانوں کو واپس کر دی گئی، جس کے بعد اس کی عمارت کو ازسرنو تزئین و آرائش کرتے ہوئے اس میں دوبارہ پنج وقتی نماز کا اہتمام شروع کیا گیا۔
لاہور میں شاہی قلعہ کی پچھلی دیوار اور اکبری دروازہ کے سامنے ایک تاریخی مسجد موجود ہے جسے مریم زمانی یا بیگم شاہی مسجد کہاجاتا ہے ۔
روایت ہے کہ شہنشاہ جہانگیر نے اپنی والدہ محترمہ مریم زمانی صاحبہ کی یاد میں یہ مسجد تعمیر کروائی ۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں اس مسجد کو بارود خانہ میں تبدیل کردیا گیا تھا لیکن پھر 1850ء میں دوبارہ مسلمانوں کے حوالہ کردی گئی
اس مسجد کی تعمیر 1611ء سے1614ء کے درمیان ہوئی ۔
مسجد اپنے رقبہ و احاطہ کے اعتبار سے بہت وسیع تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی زمین پر قابضین آتے گئے ۔
اب یہاں گاڑیوں کے ٹائروں اور رمز کی بے تحاشہ دکانیں ہیں
جس کی وجہ سے مسجد کی تلاش آسان نہیں رہی
بہرحال یہ تاریخی مسجد دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔
مقامی اور غیر ملکی سیاح اسے دیکھنے بہت زیادہ تعداد میں آتے ہیں۔