مریم سارہ ازرلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مریم سارہ ازرلی
(ترکی میں: Meryem Uzerli ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 12 اگست 1983ء (41 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کاسیل [3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جرمنی
ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  فلم اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان جرمن ،  ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جرمن نژاد مریم اوزرلی  12 اگست 1983 کو پیدا ہوئی [4]۔ وہ ایک ترکی  اداکارہ اور ماڈل ہیں۔جو ترکی کے ٹی وی سیریز میرا سلطان میں ھورم سلطان کا کردار ادا کرنے کے بعد  شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔اس کردار میں ان کی اداکاری کو ناصرف بہت زیادہ پسند کیا گیا بلکہ انھیں  مختف ایواڈ بھی حاصل ہوئے جس میں گولڈن بٹر فلائی ایواڈ بھی شامل ہے [5]۔

مریم کیسل میں پیدا ہوئی ا انھوں  نے جرمن پروڈکشنز میں معمولی کرداروں کے ساتھ اپنی اداکاری  کا آغاز کیا۔ بعد ازاں ٹیلی ویژن سیریز natruf hafenkante(2010) اور ein fall fur zwei (2010) میں بھی کام کیا۔ 2010 کے آخر میں انھیں مشہور و معروف ترکی سیریل میرا سلطان میں حورم سلطان کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا ۔ مریم نے متعدد اشتہارات کے ساتھ کام کیا ہے۔2010 میں انھیں ' ویمن آف ائیر ' کا ایواڈ بھی ملا۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

مریم کی پیدائس 12 اگست 1983 کو ہوئی۔والد حسین کا تعلق ترکی جبکہ والدہ  ارسلی ایک جرمن ادکاراہ ہیں۔انھیں ترکی اور جرمن دونوں شہریت حاصل ہے ۔ دادی کا تعلق کروشیا سے تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں ان کی شخصیت میں مختف ثقافتوں کا رنگ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔ ان کا بچپن کا زیادہ تر حصہ برلن اور استنبول میں گذرا ہے۔ان کے  دو بھائی اور ایک بہن ہے۔ بہن کا تعلق بھی شعبہ موسیقی سے ہے۔ 2002 سے لے کر 2003 تک انھوں نے سوسپیل سٹوڈیو فرس ہیمبرگ میں اداکاری کی تعلیم حاصل کی ہے اور گریجویشن کے بعد انھوں نے مختلف جرمن پروڈکشنز میں کام کیا۔

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

2010 کے آخر میں دس ماہ کی تلاش کے بعد میں تاریخی ڈراما سیریل "میرا سلطان" کے اسکرین رائٹر میرل اوکے اور پروڈیوسر نے مریم کو حورم سلطان کے کردار کے لیے منتخب کیا اور تاریخ گواہ ہے کہ انھوں نے اس کردار کو بخوبی نبھایا۔سلسلے میں شمولیت کے بارے میں مریم کا کہنا ہے کہ ایک دن میرے فون کی گھنٹی بجی اور مجھے کہا گیا کہ استنبول میں آپ نے ایک ڈرامے میں اداکاری کرنی ہے اور پھر اس کے بعد میں مسلسل دو سال استنبول میں ہوٹل میں قیام پزیر رہیں اور اس ڈرامے کی عکس بندی میں حصہ لیا۔ تاریخی ڈراما "میراسلطان" 60 سے زیادہ   ممالک میں دیکھا گیا۔صرف دو سال میں ہی انھیں بے مثال اداکاری کی وجہ سے بہت سارے ایوارڈز ملے "گولڈن بٹر فلائی ایوارڈ "بہترین اداکارہ کے طور پر بھی انھیں 2012 میں ملا۔  2013 میں انھوں نے مسلسل ذہنی دباؤ کی وجہ سے اس ڈراما سیریل سے علیحدگی اختیار کر لی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/1061583864 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. بنام: Meriem Sahra Userli — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/452b8c3dfc5f4887b07e082c2a761451 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ربط : https://d-nb.info/gnd/1061583864  — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
  4. "Meryem Uzerli"۔ filmmakers۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 22, 2014 
  5. "Onu ancak ölüm durdurur - hurriyet.com.tr" (ترکی میں)