مری امن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مری امن، مری آتھا
بارش
دیوی مری امن
دیوناگریमरी आई
تملமாரியம்மன்
کنڑಮಾರಿಯಮ್ಮ
Tamilமாரியம்மன்
واہنببر شیر

مری امن (انگریزی: Mariamman) ہندو مت کی ایک دیوی ہے جو تمل میں بہت مقبول ہے۔ تمل زبان میں மாரியம்மன் کہتے ہیں جس کا مطلب ہوتا “ماں مری“۔ مری ان کا نام تھا۔ اس کا ایک تلفظ مری اما بھی ہے۔ تمل زبان میں امن یا آتھا کا معنی ماں ہے۔ مری امن بارش کی دیوی ہے اور تمل ثوقافت اور اطراف میں مقبول ہےتمل ناڈو کے تھیروچیرال میں اسے ماں کا درجہ حاصل ہے۔ جنوبی ہند میں پاروتی[1] درگا[2] اور درگا اور شمالی ہند میں شیتلا سے بہت قربت حاصل ہے۔ مری امن کو کالی کا اوتار بھی کہا جاتا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ جب کالی ماتا مری امن کا اوتار لے کر جنوبی ہند میں گئی تو بھیرو نے مدورائی ویران سمجھ کر اس کا پیچھا کیا۔ مری امن کے تہوار آدی کے دنوں میں ہوتے ہیں جو موسم سرما کے اخیر اور موسم برسات کا شروع کا زمانہ ہے۔

آغاز[ترمیم]

10ویں صدی میں چول سلطنت کے تریشولی، تمل ناڈو میں مری امن

مری امن ایک تمل لوک دیوی ہے جس تقریباً ما قبل وید کے دور میں تھی۔ وہ تمل دیوی ہے اور تمل ناڈو میں بہت مقبول ہے۔ ما بعد وید دور میں اسے پاروتی[3]، کالی اور درگا کے نام سے پکارا گیا۔[4] جبکہ شمالی ہند میں اسے شیتلا کے نام سے جانا گیا اور مشرقی ہند میں مناسا کے نام سے جانا گیا۔

پوجا[ترمیم]

مری امن کی پوجا غیر ویدی طریقے پر کی جاتی ہے جس میں متعدد طرح کے رقص بھی شامل ہیں۔[5] تہواروں کے دنوں میں مٹی کے برتن میں کچھ پکوان بھی چڑھائے جاتے ہیں جیسے پونگل اور کوژ وغیرہ۔ اسی موقع پر لوگ آگ میں چلتے ہیں اور ناک یا منہ میں چھید بھی کیا جاتا ہے۔

تیروسیرا پلی سے 6 کلومیٹر کی دوری پر واقع سمے پورم مندر میں اب بھی مری امن کی پوجا ہندو مت کے طریقہ عبادت میں شامل ہے۔ اپریل کے دوسرے ہفتہ میں مندر کی انتظامیہ دس کا ایک پروگرام منعقد کرتی ہے۔ آس پاس کے گاؤں کے کچھ لوگ مری امن کو مرغی اور بکری کی بلی دیتے ہیں مگر اب جانور کو ذبح کرنے کا رواج ختم ہو رہا ہے اور اسے بیچ دیا جاتا ہے۔ دیوی کی اہم پوجا مندر سے ایک میل کی دوری پر سڑک پر جی کاتی ہے۔

مندر[ترمیم]

مری امن کے زیادہ تر مندر گاؤں والوں کے لیے مقدس عبادت گاہ کا درجہ رکھتے ہیں جہاں مرد اور عورتیں عبادت کرتی ہیں۔ زیادہ تر مندروں میں دیوی کو ایک گرینائٹ پتھر سے بنایا جاتا ہے جس کا ایک سرا نوکیلا ہوتا ہے اور پتھر کے سرے پر سرخ پھولوں کی مالا ڈال دی جاتی ہے۔ اس طرح کے مندروں میں کوبرا عموما پایا جاتا ہے۔ اور سانپوں کو دودھ اور انڈا پیش کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ஆயி உமையானவளே ஆதிசிவன் தேவியரே" (Oh Mother Uma, Consort of Siva!) – Mariamman Thalattu, Goddess Mari Prayer.
  2. "The truthful Kali who guarded the homesteads sat with her, The Kali sat together with Durga continuously with her" _Mariamman Lullaby [1]
  3. "ஆயி உமையானவளே ஆதிசிவன் தேவியரே" (Oh Mother Uma, Consort of Siva!) – Mariamman Thalattu, Goddess Mari Prayer.
  4. "The truthful Kali who guarded the homesteads sat with her, The Kali sat together with Durga continuously with her" _Mariamman Lullaby [2]
  5. M.K.V.Narayan, Exploring the Hindu Mind: Cultural Reflection and Symbolism، Readworthy, 2009, pp 93