مندرجات کا رخ کریں

مزدلفہ

متناسقات: 21°23′33″N 39°56′16″E / 21.39250°N 39.93778°E / 21.39250; 39.93778
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مُزْدَلِفَة
سعودی عرب کے شہر
Mosque and pebble-collection zone at Muzdalifah
Mosque and pebble-collection zone at Muzdalifah
مزدلفہ is located in سعودی عرب
مزدلفہ
مزدلفہ
Location of Mudalifah
متناسقات: 21°23′33″N 39°56′16″E / 21.39250°N 39.93778°E / 21.39250; 39.93778
ملک سعودی عرب
سعودی عرب کے علاقہ جاتالمکہ علاقہ
حکومت
 • Regional GovernorKhalid bin Faisal Al Saud
منطقۂ وقتArabia Standard Time (UTC+3)
مزدلفہ

مزدلفہ (عربی: مزدلفة) حج سے متعلقہ ایک کھلی جگہ ہے۔ یہ منی کے جنوب مشرق میں منی اور عرفات کے درمیان میں واقع ہے۔ ہر سال مسلمان حج کے موقع پر 9 ذوالحجہ کو مغرب کے بعد عرفات سے یہاں آتے ہیں اور رات کھلے آسمان کے نیچے بسر کرتے ہیں۔ یہاں سے ہی شیطانوں یا جمرات کو مارنے کے لیے کنکریاں بھی چنی جاتی ہیں۔ اگلے دن فجر کے بعد حجاج منی کے لیے روانہ ہو جاتے ہیں۔

وجہ تسمیہ

[ترمیم]

مزدلفہ کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ یہاں حضرت آدم و حوا علیہما السلام اکٹھے ہوئے اور ایک دوسرے کے قریب ہو گئے یا یہ کہ یہاں جمع بین الصلواتین ہوتی ہے یا یہ کہ لوگ یہاں قیام کرکے قرب الہی حاصل کرتے ہیں اللہ نے ہمیں عرفات سے واپس آنے کے بعد مشعر حرام کے پاس ذکر کرنے کا حکم دیا ہے۔[1]

جائے وقوع

[ترمیم]

مزدلفہ منی اور عرفات کے درمیان میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 9,63 مربع کلومیٹر ہے۔

زیارت

[ترمیم]

مزدلفہ کا قیام یوم عرفہ ایک دن پہلے ہوتا ہے۔ یہاں اللہ کی بڑائی بیان کی جاتی ہے اور ہمیشہ دعا کی جاتی ہے۔ عرفات میں ظہر اور عصر ایک ساتھ پڑھی جاتی ہے۔ اسے جمع بین الصلوتین کہتے ہیں۔ یہ نمازیں ظہر کے وقت ادا کی جاتی ہیں۔ اسلامی تقویم کے ماہ ذوالحجہ کے نویں تاریخ کے غروب آفتاب کے بعد مسلمان مزدلفہ کی طرف رخ کرتے ہیں۔ بعض دفعہ زیادہ بھیڑ کی وجہ سے یہ سفر رات میں ختم ہوتا ہے۔ مزدلفہ پہنچے نے بعد ایک بار پھر جمع بین الصلوتین کی جاتی ہے اوت مغرب و عشا ایک ساتھ ادا کی جاتی ہے۔ یہاں عشا کی نماز محض دو رکعت ادا کی جاتی ہے۔ مزدلفہ میں ہی رمی جمار کے کنکر جمع کیے جاتے ہیں۔[2][3][4]

مقدس مقام

[ترمیم]
Al-Mash'ar Al-Haram
The Sacred Grove
ٱلْمَشْعَر الْحَرَام
مزدلفہ is located in سعودی عرب
مزدلفہ
Location in present-day Saudi Arabia
مزدلفہ is located in مشرق وسطی
مزدلفہ
مزدلفہ (مشرق وسطی)
مزدلفہ is located in مغربی اور وسطی ایشیا
مزدلفہ
مزدلفہ (مغربی اور وسطی ایشیا)
بنیادی معلومات
متناسقات21°23′10″N 39°54′44″E / 21.38611°N 39.91222°E / 21.38611; 39.91222
مذہبی انتساباسلام
ملکسعودی عرب
انتظامیہSaudi Arabian government
نوعیتِ تعمیرMosque

مزدلفہ میں ایک مسجد بھی ہے جس کے اوپر کوئی چھت نہیں ہے۔[5][6][7][8] اسے مقدس موام (عربی زبان:ٱلْمَشْعَر الْحَرَام‎) کہا جاتا ہے۔[9]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. تفسیرات احمدیہ، ملااحمد جیون
  2. Richard Francis Burton (1857)۔ Personal Narrative of a Pilgrimage to El Medinah and Meccah۔ صفحہ: 226۔ The word jamrah is applied to the place of stoning, as well as to the stones. 
  3. ابو داؤد (1984)۔ Sunan Abu Dawud: Chapters 519-1337۔ Sh. M. Ashraf۔ 1204. Jamrah originally means a pebble. It is applied to the heap of stones or a pillar. 
  4. Thomas Patrick Hughes (1995) [1885]۔ Dictionary of Islam۔ صفحہ: 225۔ ISBN 978-81-206-0672-2۔ Literally "gravel, or small pebbles." The three pillars […] placed against a rough wall of stones […] 
  5. قرآن 2:129 (ترجمہ از یوسف علی)