مزمل حسین صدیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مزمل حسین صدیقی
معلومات شخصیت
پیدائش 1943 (عمر 80–81 سال)
رام پور، بھارت
رہائش Fountain Valley، کیلیفورنیا
قومیت بھارت
زوجہ خالدہ صدیقی
تعداد اولاد
عملی زندگی
تعليم دار العلوم ندوۃ العلماء، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، مدینہ یونیورسٹی، برمنگھم یونیورسٹی، ہارورڈ یونیورسٹی
مادر علمی دار العلوم ندوۃ العلماء
پیشہ استاد جامعہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ Isna.net

مزمل حسین صدیقی (پیدائش: 1943ء) دار العلوم ندوۃ العلماء کے مشہور فاضل، امریکی مصنف اور امریکا سے رابطہ عالم اسلامی کے رکن ہیں۔ اس وقت وہ گارڈن گروو، کیلیفورنیا میں واقع "اسلامک سوسائٹی آف اورینج کاؤنٹی" کے امام اور شمالی امریکا کی فقہ کونسل کے صدر بھی ہیں۔ نیز وہ چیپ مین یونیورسٹی کے استاد رہ چکے ہیں۔

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

مزمل حسین نے بھارت، سویٹزرلینڈ، انگلستان اور امریکا کے متعدد اداروں میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ امریکا اور کینیڈا کی مسلم طلبہ اسوسی ایشن کی مذہبی امور کمیٹی کے صدر رہے۔ نیز واشنگٹن کے اسلامی مرکز کے ڈائرکٹر اور اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے دو مرتبہ صدر رہے جس کے صدر دفاتر انڈیانا میں واقع ہیں۔ سنہ 1981ء سے وہ گارڈن گروو، کیلیفورنیا کی اسلامک سوسائٹی آف اورینج کاؤنٹی کے ناظم ہیں۔ علاوہ ازیں مزمل حسین صدیقی جنوبی کیلی فورنیا کی شوریٰ کونسل کے صدر بھی رہے، یہ کونسل جنوبی کیلی فورنیا کے تمام اسلامی مراکز، مساجد اور مسلم تنظیموں کا نمائندہ ادارہ سمجھی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ وہ شمالی امریکا کی فقہ کونسل کے صدر اور امریکا و کینیڈا مساجد کونسل کے بانی رکن ہیں۔

مزمل حسین صدیقی نے چیپ مین یونیورسٹی، کیلی فورنیا میں اسلامیات کے معاون پروفیسر کی حیثیت سے ایک عرصہ تک تدریسی خدمات انجام دیں۔ نیز وہ جنوبی افریقا کی ڈربن یونیورسٹی، جامعہ کراچی اور جامعہ پنجاب کے شعبہ ہائے اسلامیات کے خارجی ممتحن بھی رہے۔ بین الاقوامی سطح پر ان کی خدمات کا دائرہ متعدد ملکوں پر محیط ہے۔ چنانچہ وہ مصر کی مجلس اعلیٰ برائے اسلامی امور، مکہ کی المجلس الأعلى العالمي للمساجد اور مجلس هيئة كبار العلماء اور سویٹزرلینڈ میں واقع کونسل آف 100 آف ورلڈ ایکنامک فورم کی مجلس عاملہ کے رکن ہیں۔ اس کونسل کا مقصد یہ ہے کہ اسلام اور مغرب کے درمیان مکالمات فروغ پائیں اور ان کے باہمی تعلقات مستحکم ہوں۔

مزمل حسین صدیقی سنہ 1982ء سے 2004ء تک پاساڈینا، کیلیفورنیا سے ریڈیو پر ایک ہفتہ وار مذہبی پروگرام بھی نشر کرتے رہے۔ نیز دنیا بھر کے علمی رسائل و مجلات، انسائیکلوپیڈیا اور مختلف قسم کی اشاعتوں میں ان کے مضامین و مقالات تواتر کے ساتھ شائع ہوتے ہیں جن میں فقہ اسلامی اور سماجی مسائل پر لاس اینجلس کے اخبار پاکستان لنک میں ان کا ہفتہ وار کالم خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]