مسئلہ سلجھانا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مسئلہ سلجھانا (انگریزی: Problem solving) ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے ایسے حل تلاش کیے جاتے ہیں جن سے کہ کسی حِتمی مقصد تک پہنچنے میں مانع اڑچنوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ سلجھائے جانے والے مسائل کی شروعات ایک بہت ہی بنیادی مسئلے کی ہو سکتی ہے جیسے کہ "میں اس آلے کو کیسے چلا سکتا ہوں؟" اور یہ اس کے آگے کئی پیچیدہ تعلیمی اور کاروباری مسائل ہو سکتے ہیں، جیسے کہ "کمپنی کے گھٹتے منافعوں پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟" یا پھر کسی ملک کی معیشت کا بھی مسئلہ ہو سکتا ہے جیسے کہ 2022ء کے وسط میں رو نما ہونے والا سری لنکا کا معاشی بحران جس میں پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بے تحاشا بڑھتی گئی۔ حکومت کا خزانہ خالی ہو گیا اور یہ مسئلہ ابھرا کہ ملک کو دوبارہ معمول پر کیسے لایا جائے، خاص کر جب جمہوری طور پر منتخب صدر جمہوریہ مہِندا راجاپکسے کے خلاف لوگوں نے زبر دست احتجاج کیا اور انھیں ملک چھوڑنا پڑا۔ [1]

موجودہ عہد سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے-رُوح سے عاری و غافل اور مادہ پرستی میں ڈوبا ہوا انسان مادیت کے میدان میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کی جانب گامزن ہے- زمینی ترقی تو زمینی رہی ، آسمانی سیاروں پر بھی زندگی بسانے اور انرجی کے متبادل ذرائع لے جانے پر تحقیق ہو رہی ہے- ہر شعبہ زندگی تیز ترین ترقی کے سفر پر رواں دواں ہے-سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ترقی کے اس تمام تر سفر میں دورِ حاضر کے انسان کی نفسیاتی بے چینی،روحانی اِضطراب اور باطنی تذبذب کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ آیا کہ ترقی کی اس دوڑ نے انسانیت کو امن و آشتی کا پیغام دیا؟ یا دوسرا رُخ انسانیت کی تباہی کی صورت میں ہمارے سامنے آیا ہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]