مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیقات وافتاء
مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیقات وافتاء، (عربی نام: اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء) موجودہ دور میں سنت و سلف کے طریقہ کے مطابق علمی فتاوی اور تحقیقات جاری کرنے والی کمیٹیوں میں سے سعودی عرب کے چنندہ مستند علما پر مشتمل ایک اہم اور معتبر کمیٹی ہے، علمی و اسلامی حلقوں میں اس کو بڑا اعتبار و مقام حاصل ہے، اہل سنت والجماعت کے علما و محققین کی ایک بڑی تعداد اس میں کام کرتی ہے، مفتی اعظم سعودی عرب اس کمیٹی کے سربراہ اور صدر مفتی ہوتے ہیں، لوگوں کو شرعی قوانین بتانے اور زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق فتاوی و احکام جاری کرنے میں اس کمیٹی کی بڑی خدمات و کاوش ہیں۔
مجموعہ فتاوی
[ترمیم]شیخ احمد بن عبد الرازق دویش نے کمیٹی سے جاری ہونے والے تمام فتاوی کو جمع کر کے مرتب کیا، پھر اس کا پہلا مجموعہ چھبیس (26) جلدوں میں اور دوسرا مجموعہ گیارہ (11) جلدوں میں شائع ہوا، یہ مجموعہ فتاوی موجودہ فقہی مسائل میں غور و فکر کے لیے طلبہ و علما کے لیے اہم مرجع کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس کمیٹی سے جاری ہونے والے تمام فتاوی کمیٹی کی ویب گاہ پر موجود ہیں۔
اراکین
[ترمیم]کمیٹی کے اراکین درج ذیل ہیں:
عبد العزيز بن عبد اللہ ابن باز، عبد العزيز بن عبد اللہ آل شيخ، عبد الرزاق بن عفيفی بن عطيہ، عبد اللہ بن قعود، ابراہیم بن محمد آل شيخ، عبد اللہ الغديان، صالح بن فوزان، بكر بن عبد اللہ، عبد اللہ بن منيع، احمد بن علي بن احمد سير المبارکی، عبد اللہ بن محمد المطلق، عبد اللہ بن محمد بن سعد الخنين، سعد بن ناصر الشتری، محمد بن حسن آل شيخ اور عبد الکريم الخضير اس کمیٹی کے اہم اراکین ہیں۔