مسجد الفضیخ
Appearance
مسجد الفضیخ مسجد قبا کے مشرقی جانب وادی کے کنارے ایک بلند مقام پر واقع تھی اس کا ایک نام مسجد الشمس بھی ہے جس کی وجہ تسمیہ بظاہر یہ ہے کہ بلند مقام پر ہونے کی وجہ سے سورج کی شعاعیں اسی مسجد پر پڑتی تھیں۔[1]
- فضیخ وہ شراب جوحرام کا حکم نازل ہونے پر انڈیل دی گئی تھی
وجہ تسمیہ
[ترمیم]عبد اللہ ابن عمر سے مروی ہے کہ مسجد فضیخ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں " فضیخ " یعنی کچی کھجور کی نبیذ پیش کی گئی تھی جسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نوش فرما لیا تھا اسی وجہ سے اس مسجد کا نام مسجد فضیخ پڑ گیا تھا۔[2]