مسجد اموی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مسجد امیہ سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
مسجد امیہ
Umayyad Mosque
جامع بني أمية الكبير
Umayyad Mosque, Damascus.jpg
بنیادی معلومات
مقام دمشق، شام
مذہبی انتساب اسلام
Region سرزمین شام
ملک شام
حیثیت فعال
تعمیراتی تفصیل
طرز تعمیر مسجد
طرز تعمیر اموی
تکمیل 715
تفصیلات
مینار 3
مواد پتھر، سنگ مرمر، ٹائل، موزیک

مسجد امیہ (عربی: جامع بني أميۃ الكبير، فارسی: مسجد اموی) شام کے قدیم شہر دمشق میں واقع دنیائے اسلام کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک ہے۔

تعمیری تاریخ[ترمیم]

مسجد امیہ سینٹ جان کے گرجا سے بنی۔ پہلے پہل مسلمان اور عیسائی دونوں اس میں عبادت کرتے تھے بعد میں یہی گرجا گھر مسجد بن گیا۔ 705ء میں اس میں ستونی حرم کا اضافہ کیا گیا۔ محرابوں کی دو قطاریں بنیں اور تین بغلی راستے نکالے گئے۔ چوبی چھت ڈالی گئی اور گرجا کے آڑے بازوؤں پر دیواریں کھڑی کی گئیں۔ اسی زمانہ میں وسیع صحن کے شمالی حصے میں بہت بڑا مینار تعمیر کیا گیا جس کی بالائی شکل سہ گوشیہ تھی۔ ایوان کلیسا کے مرکزی حصے سے آڑے بازو کی دیوار اور قبہ کا خیال پیدا ہوا۔ وسطی نقطہ کے پر دو جانب نمازیوں کے لیے سات سات صفیں قائم کی گئیں اور اس طرح عمارت میں غیر معمولی وسعت اور مکانیت نظر آنے لگی۔

780ء میں اس میں مزید توسیع ہوئی اور ضروری تبدیلیاں عمل میں آئیں۔ محرابی قبہ کے نیچے حکمرانوں کے لیے ایک مقصورہ بنایا گیا جو زمانہ مابعد میں شاہی مسجدوں کا ضروری حصہ بن گیا۔ مقصورہ میں صرف حاکم اعلی ہی نماز پڑھ سکتا تھا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ارنسٹ کوہنل، اسلامی آرٹ اور فن تعمیر، فیروز سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، صفحات:20-22