مندرجات کا رخ کریں

مسجد ڈالیان

مسجد ڈالیان
大连市清真寺
مسجد ڈالیان is located in لیاؤننگ
مسجد ڈالیان
Location of the mosque in لیاؤننگ
بنیادی معلومات
مقامXigang، ڈالیان، لیاؤننگ
متناسقات38°54′58″N 121°36′46″E / 38.91611°N 121.61278°E / 38.91611; 121.61278
مذہبی انتساباہل سنت
ملکچین
مذہبی یا تنظیمی حالتمسجد
حیثیتفعال
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرMosque
طرز تعمیراسلامی فن تعمیر
سنگ بنیاد1922
سنہ تکمیل1925
تفصیلات
گنجائش300 worshipers
اندرونی خطہ1,200 میٹر2 (13,000 فٹ مربع)
گنبد1

مسجد ڈالیان (سادہ چینی: 大连市清真寺؛ روایتی چینی: 大連市清真寺؛ پن یِن: Dàlián Shì Qīngzhēnsì) چین کے لیاؤننگ صوبے کے شہر ڈالیان کے ضلع شی گینگ میں واقع ایک مسجد ہے۔ یہ 96 بیجنگ جی (Beijing Jie) پر واقع ہے اور مقامی مسلم کمیونٹی کے لیے ایک اہم مذہبی اور ثقافتی مرکز ہے۔

تعمیر اور جائزہ

[ترمیم]

اس مسجد کی تعمیر 1922 میں شروع ہوئی اور 1925 میں مکمل ہوئی۔ مسجد کے موجودہ امام (آہونگ) حاجی بائی یونشنگ ہیں جو 1958 سے اس عہدے پر فائز ہیں، سوائے ثقافتی انقلاب کے دور کے جب مسجد 1979 تک بند رہی اور کوئی مذہبی سرگرمی نہیں ہوئی۔ اس تمام عرصے میں مسجد کے امام تبدیل نہیں ہوئے۔[1][2]

مسجد کا رقبہ 1200 مربع میٹر ہے اور اس میں 300 کے قریب نمازیوں کی گنجائش ہے جو ڈالیان جیسے چینی شہر میں ایک مناسب تعداد ہے نمازیوں کی۔ یہ تین منزلہ عمارت اسلامی طرز تعمیر میں مکمل کی گئی ہے اور مسجد کے لوازمات کو سامنے رکھ کی بنائی گئی ہے۔ داخلی ہال پر سبز گنبد ہے اور عمارت کے چاروں کونوں پر بڑے مینار ہیں۔ عمارت کی سجاوٹ سفید اور سبز چمکدار ٹائلوں سے کی گئی ہے۔ پہلی منزل وضو خانہ کے لیے ہے جبکہ دوسری منزل اماموں کے دفاتر کے لیے مختص ہے۔ تیسری اور آخری منزل مرکزی نماز گاہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے جہاں مقتدی اور امام باجماعت نماز ادا کرتے ہیں۔ 2005 تک ڈالیان شہر میں کل 10 مساجد تھیں جن میں یہ مسجد بھی شامل تھی۔[3][4]

رسائی

[ترمیم]

مسجد ڈالیان میٹرو کے شیانگ لوجیاؤ اسٹیشن سے جنوب مشرق کی طرف پیدل فاصلے پر واقع ہے۔ ڈالیان مسجد شمال مشرقی چین میں اسلامی ورثے کا ایک اہم نمونہ ہے۔ یہ نہ صرف نمازیوں کے لیے عبادت گاہ ہے بلکہ مقامی مسلم کمیونٹی کی ثقافتی اور مذہبی شناخت کو بھی برقرار رکھتی ہے۔ اس کی تعمیر اور موجودگی ڈالیان شہر کی کثیر الثقافتی تاریخ کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

چین میں اسلام

ہانگ کانگ میں اسلام

چین میں مساجد

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ 大连市清真寺 (بزبان چینی). Ministry of Culture. 28 Jun 2004. Archived from the original on 2011-07-07. Retrieved 2010-09-11.
  2. ↑ "大連清真寺拆去圓頂 改為中國風格". Sing Tao Canada 星島加拿大 (بزبان کینیڈی انگریزی). 24 Mar 2025. Archived from the original on 2025-11-05. Retrieved 2025-11-05. {{حوالہ خبر}}: |یوآرایل= میں 86 کی جگہ soft hyphen character (help)
  3. ↑ 宗教概况 (بزبان چینی). Dalian Ethnic Affairs Commission. Archived from the original on 2011-01-26. Retrieved 2010-09-11.
  4. ↑ "大连市清真寺"۔ www.muslimwww.com۔ اصل سے آرکائیو شدہ بتاریخ 2025-11-21۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-11-19{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link)

چین میں مساجد