مسجد کوبے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوبے مسجد

کوبے مسجد (جاپانی: 神戸モスク) جاپان کے شہر کوبے میں واقع ایک مسجد ہے جو اکتوبر 1935ء میں تعمیر کی گئی۔ اسے جاپان کی پہلی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔[1] یہ کوبے مسلم مسجد کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ اس کی تعمیر اسلامی مجلس کوبے کی جانب سے 1928ء سے 1935ء میں اس کی تکمیل تک ہونے والے مالی تعاون اور جمع کردہ عطیات کے باعث ممکن ہو سکی۔[2] 1943ء میں جاپانی شاہی بحریہ نے اس مسجد پر قبضہ کر لیا تھا۔ تاہم اب اس کی مسجد کی حیثیت بحال ہے اور یہ شہر کے مسلمانوں کا مرکز ہے۔ اپنے مضبوط ڈھانچے اور بنیاد کے باعث ہانشن کے عظیم زلزلے میں بھی یہ مسجد محفوظ رہی۔ یہ مسجد روایتی ترکی انداز میں تعمیر کی گئی اور اسے چیک ماہر تعمیرات جان جوزف سواگر (1885ء تا 1969ء) نے تعمیر کیا جو جاپان میں متعدد مغربی مذہبی عمارات کے ماہر تعمیرات ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Penn, M. "Islam in Japan," Harvard Asia Quarterly آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ asiaquarterly.com (Error: unknown archive URL) Vol. 10, No. 1, Winter 2006., retrieved 26 فروری, 2007
  2. Kobe Mosque Official Website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kobemosque.org (Error: unknown archive URL) - "History", retrieved 26 فروری, 2007

مزید دیکھیے[ترمیم]

جاپان

بیرونی روابط[ترمیم]