مسعود بن ربیع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مسعود بن ربیع
معلومات شخصیت
پیدائشی نام مسعود بن ربیع
تاریخ وفات 30ھ
کنیت ابو عمیر
عملی زندگی
نسب القاری
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں تمام

مسعود بن ربیع غزوہ بدر میں شریک صحابی تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

مسعود نام، ابوعمیر کنیت، نسب نامہ یہ ہے: مسعود بن ربیع بن عمرو بن سعد بن عبد العزی۔

اسلام و ہجرت[ترمیم]

دعوت اسلام کے آغاز یعنی آنحضرتﷺ کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے سے پہلے مشرف باسلام ہوئے،پھر ہجرت کے زمانہ میں مکہ سے مدینہ گئے آنحضرتﷺ نے غربت کی اجنبیت دورکرنے کے لیے ان میں اورابوعبیدہ بن تیہاں میں مواخاۃ کرادی۔

غزوات[ترمیم]

مدینہ آنے کے بعد بدر، احد اور خندق وغیرہ تمام غزوات میں شریک ہوتے رہے۔

وفات[ترمیم]

30ھ میں وفات پائی، وفات کے وقت ساٹھ سال سے اوپر کی عمر تھی۔[1][2][3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد 5 صفحہ 422 مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی ،ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور
  2. اصحاب بدر،صفحہ 123،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  3. اسد الغابہ جلد 3 صفحہ 181حصہ ہشتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور