مندرجات کا رخ کریں

مسلم کمیونٹی آف البانیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسلم کمیونٹی آف البانیہ
Komuniteti Mysliman i Shqipërisë
قیام24 فروری 1923؛ 103 سال قبل (1923-02-24)
قسممذہبی تنظیم
صدر دفاترتیرانا، البانیا
باضابطہ زبان
البانوی زبان
Bujar Spahiu
ویب گاہkmsh.al

مسلم کمیونٹی آف البانیہ جسے البانی زبان میں کومیونیٹی میسلیمان ای شقیپریس کہا جاتا ہے، البانیہ کے مسلمانوں کی ایک آزاد مذہبی تنظیم ہے۔ یہ تنظیم 24 فروری 1923 کو وجود میں آئی۔ اس کا مرکزی دفتر دار الحکومت تیرانہ میں واقع ہے اور موجودہ مفتی اعظم کریمیفتیو بجار سپاہیہ ہیں۔ یہ تنظیم البانیہ کے مسلمانوں کی مذہبی زندگی کو منظم کرنے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔[1]

تاریخی پس منظر

[ترمیم]

البانیہ میں منظم اسلامی مذہبی زندگی عثمانی سلطنت کے اس علاقے پر قبضے سے شروع ہوئی۔ عثمانی سلطنت میں تمام مسلمان سلطان کے ماتحت ایک مسلم کمیونٹی کا حصہ تھے جو خلیفہ کا کردار ادا کرتا تھا۔ سلطان مراد دوم کے دور میں خلیفہ کی اختیارات مفتی اعظم کو منتقل ہوئے اور انھیں شیخ الاسلام کا لقب دیا گیا جو سلطنت کا سب سے اعلیٰ مذہبی عہدہ تھا۔ ہر علاقے میں مسلمانوں کے لیے الگ مفتی ہوتا تھا جو شیخ الاسلام سے کم درجے کا ہوتا تھا۔ البانیہ کی آزادی کے بعد 1912 میں اسلامی کمیونٹی آف البانیہ قسطنطنیہ کے شیخ الاسلام کے ماتحت رہی۔

1923 میں البانیہ کی حکومت کے پروگرام کے تحت تیرانہ میں البانیہ مسلم کانگریس منعقد ہوئی جس نے خلافت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور مسلم کمیونٹی آف البانیہ قائم کی گئی [2]۔ 1941 سے 1944 تک اسلامی کمیونٹی آف کوسووا بھی البانیہ کی مسلم کمیونٹی کے ماتحت رہی۔ یہ تنظیم 1967 تک فعال رہی جب انور ہوژہ کی کمیونسٹ حکومت نے البانیہ کو دنیا کا واحد غیر مذہبی ملک قرار دے کر تمام مذہبی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی۔ کمیونزم کے خاتمے کے بعد 16 نومبر 1990 کو حافظ صبری کوچی کے مفتی اعظم کی سربراہی میں مسلم کمیونٹی آف البانیہ دوبارہ قائم ہوئی۔

حالیہ اثرات اور تنازعات

[ترمیم]

2001 میں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے آغاز کے بعد البانیہ سے کئی عرب این جی او کا اخراج ہوا، جس کے بعد ترک تنظیموں بالخصوص فتح اللہ گولن تحریک نے یہاں اثر و رسوخ حاصل کر لیا۔ ملک کے سات میں سے پانچ مدارس پر گولن تحریک کا قبضہ بتایا جاتا ہے [3]۔ تنظیم کے سابق سربراہ سکندر بروشاج کے انتخاب پر بھی تنازع رہا جسے بعض علما نے گولن تحریک کی مداخلت قرار دیا۔26 نومبر 2019 کو البانیہ میں شدید زلزلہ آیا۔ مسلم کمیونٹی آف البانیہ نے پورے ملک میں مالی امداد خوراک اور سامان جمع کرنے کی مہم چلائی اور اپنی مساجد اور مدرسوں کو متاثرین کے لیے پناہ گاہ بنایا۔[4]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Bujar Spahiu zgjidhet në krye të KMSH-së: Luftë ekstremizmit, forcim dialogut ndërfetar
  2. "Zani i Naltë – 90 vjet Komunitet Mysliman Shqiptar"۔ 2024-04-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-03-15
  3. Olsi Jazexhi, Oliver Scharbrodt, Samim Akgönül, Ahmet Alibašić, Jørgen Nielsen, Egdunas Raciuss (2014)۔ Yearbook of Muslims in Europe (6th ایڈیشن)۔ Leiden, Boston: Brill۔ ص 24۔ ISBN:9789004283053۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-03-12{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link)
  4. "Komuniteti Mysliman i Shqipërisë aksion për grumbullimin e ndihmave për familjet e prekura nga tërmeti, ja se si mund të ndihmoni" (بزبان البانوی). Lajme.al. 26 نومبر 2019. Retrieved 29 نومبر 2019.