مندرجات کا رخ کریں

مسند شافعی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسند شافعی
(عربی میں: مسند الشافعي ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف محمد بن ادریس شافعی   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع حدیث   ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مسند شافعی اہل سنت و جماعت کی کتبِ حدیث میں سے ہے۔ نیشاپور کے شاگردوں نے کتاب الام اور دیگر کتب میں مروی ابن ادریس شافعی کی روایات کو اس میں یک جا کرنے کی کوشش کی ہے جب کہ امام شافعی کی بیشتر روایات اس کتاب میں نہیں سما سکیں۔[1]

تعارف، نسبت اور فقہی ترتیب

[ترمیم]

مسند الشافعی اہل سنت کے ہاں احادیث کی ایک اہم کتاب ہے، لیکن یہ امام شافعی کی تصنیف نہیں بلکہ اُن کے شاگرد ابو العباس الأصم (یا ان کے کسی تلمیذ) نے جمع و ترتیب دی۔ یہ کتاب اُن کے شیخ الربیع بن سلیمان سے مروی ہے، جو امام شافعی کے شاگرد اور ان کی کتابوں کے راوی تھے۔

الربیع نے یہ احادیث امام شافعی کی مختلف تصانیف، جیسے کتاب الأم اور المبسوط، سے جمع کیں۔ صرف چار احادیث ایسی ہیں جو الربیع نے البویطی کے واسطے سے امام شافعی سے روایت کیں۔ کتاب میں کل 1675 احادیث ہیں، جو فقہی ابواب کے مطابق مرتب کی گئی ہیں۔ اس کی ابتدا کتاب الوضوء سے ہوتی ہے اور انتہا باب اختلاف علی وعبدالله پر ہوتی ہے، جس کا مواد وہ ہے جو الربیع نے براہِ راست امام شافعی سے نہیں سنا۔ اس کتاب پر ایک اعتراض یہ بھی کیا گیا ہے کہ اس میں احادیث کا تکرار بہت زیادہ ہے۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. محمد ادریس زبیر، فقہ اسلامی ایک تعارف ایک تجزیہ، ص 161
  2. المكتبة الشاملة آرکائیو شدہ 2017-05-29 بذریعہ وے بیک مشین