مسکان خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کرناٹک کے ضلع منڈیا سے تعلق رکھنے والی مسکان خان اپنی اسائنمنٹ جمع کرانے کے لیے 8 فروری 2022ء کو کالج گئی تھیں۔ کہ اسلامی حجاب کے خلاف ہندو انتہا پسند راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکنان ہلڑ بازی کرتے رہے اور جے شری رام کے نعرے لگاتے رہے،

مہاتما گاندھی میموریل کالج ضلع منڈیا کرناٹک کی بہادر، طالبہ مسکان خان ولد محمد حسین خاں کامرس کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ نے ہندو انتہا پسند ہجوم کے سامنے اللہ اکبر پکارنے کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا جب وہاں موجود انتظامیہ کے کچھ افراد نے انھیں ہجوم سے بچایا،

مسکان خان کا کہنا تھا کہ وہ ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگاتے زعفرانی مفلر گلے میں ڈالے انتہا پسند طلبہ سے خوف زدہ نہیں تھیں۔

جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے طالبہ مسکان خان کے لیے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔