مشتری نجوم میں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علم نجوم میں مشتری (Jupiter) خوش قسمتی سے منسوب ہے۔ یہ الہیات، امید اور ترقی کا علمبردار ہے لہذا اسے سعد اکبر کا درجہ حاصل ہے۔ اسے فارسی میں برجیس جبکہ سنسکرت میں برہسپت اور گرو کہتے ہیں۔ ایمان، قانون، روایت پسندی اور روشن ضمیری سے اسے خاص نسبت ہے۔

مشتری فطرتاً سعد ہے مگر وہ افراد جن کے پیدائشی زائچہ میں برج حمل، برج سرطان، برج اسد، برج عقرب یا برج قوس طالع ہوں ان کے لیے سعدالسعدین کا رتبہ رکھتا ہے۔ یہ جس کوکب پر ناظر ہوتا ہے اس کی سعادت اور قوت میں اضافے کا باعث ہوتا ہے۔ اگر مشتری زائچہ میں باقوت ہو تو مولود کو باکردار، مذہبی، روایت پسند اور رجایت پسند بناتا ہے، عزت و وقار، خاندانی حیثیت، دولت و ثروت عطا کرتا ہے۔ قانون اور طب کے پیشوں میں کامیاب بناتا ہے۔ اگر یہ ضعیف ہو تومولود کو توصیف پسند، قانون شکن، ضمیر فروش، راشی، استحصالی اور ظاہر دارکٹرمذہبی بناتا ہے۔

مراتب اور تعلقات[ترمیم]


منسوبات[ترمیم]

  • جنس : مذکر
  • یوم : جمعرات
  • سمت : شمال مشرق
  • رنگ : پیلا
  • پتھر : پکھراج
  • دھات : کانسی
  • ذائقہ : شیریں
  • اعضا : زانوں، جگر
  • رشتہ : شوہر، مرشد
  • پیشے : قانون، طب، تدریس، سول سروس، انتظام و انصرام، نجوم، مذہبی امور

بیرونی روابط[ترمیم]