مشرقی ایشیا میں ہیومن میٹا نیومو وائرس کی وبا (2024ء تا حال)
مشرقی ایشیا میں ایچ ایم پی وی کی وبا | |
---|---|
مرض | ہیومن میٹا نیومو وائرس |
مقام | ایشیا |
پہلا مریض | شنگھائی |
تاریخ آمد | 16 دسمبر 2024ء تا حال |
آغاز | بیجنگ |
ہیومن میٹا نیومو وائرس کی وبا 2024ء میں انسانوں میں میٹا نیومو وائرس کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ چین کے مرکز برائے ضبط و انسداد امراض کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16 سے 22 دسمبر 2024 کے ہفتے میں ہیومن میٹا نیومو وائرس (Human Metapneumovirus) کی وجہ سے سانس کی بیماریوں کے کیسوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔[1]
پھیلاؤ
[ترمیم]
رپورٹ کے مطابق یہ وائرس سانس کی بیماریوں کے 6.2 فیصد مثبت ٹیسٹ اور 5.4 فیصد ہسپتال میں داخل ہونے والے مریض سے منسلک تھا، جو کووڈ 19، رائنو وائرس اور ایڈینو وائرس سے بھی زیادہ ہے۔[2] ہانگ کانگ میں بھی کیس رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن وہاں ہیومن میٹا نیومو وائرس کے کیسوں کی شرح چین کے مقابلے میں اتنی زیادہ نہیں بڑھی۔[3][4] اسی طرح ملائیشیا میں بھی کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں سنہ 2023ء کے 225 کیسوں کے مقابلے میں سنہ 2024ء میں 327 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔[5] بھارت نے بھی 6 جنوری 2025ء کو بنگلور میں ہیومن میٹا نیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ ایک 8 ماہ کے بچے اور 3 ماہ کی بچی میں سانس لینے کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔[6] قازقستان میں 30 کیس رپورٹ ہوئے، لیکن ایچ ایم پی وی کے کیسوں کی تعداد اب بھی رائنو وائرس، ایڈینو وائرس یا کورونا وائرس کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔[7][8]
چینی مرکز برائے ضبط و انسداد امراض کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے سربراہ کان بیاؤ نے بتایا کہ چین میں 14 سال یا اس سے کم عمر بچوں میں ہیومن میٹا نیومو وائرس کے کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔[9] چینی صحت کے حکام نے کہا کہ یہ اضافہ عمومی موسمی رجحانات کے مطابق ہے، جبکہ تائیوان اور بھارت میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس وائرس سے سب سے زیادہ خطرہ کم عمر بچوں، بوڑھے افراد اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والوں کو ہے۔[10][11]
پاکستان کے قومی ادارۂ صحت (NIH) کے مطابق انسانی میٹا نیومو وائرس سنہ 2001ء سے پاکستان میں رپورٹ ہو رہا ہے، جبکہ 2015 میں پِمز میں اس وائرس کے 21 کیس رپورٹ کیے گئے تھے۔ پاکستانی حکومت چین میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور صورت حال کا جائزہ لینے اور ضروری اقدامات کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔[12][13][14]
مرض
[ترمیم]
آثار اور علامات
[ترمیم]ایچ ایم پی وی کی علامات اکثر عام نزلہ زکام سے ملتی جلتی ہوتی ہیں، جن میں کھانسی، بخار، ناک بہنا یا بند ہونا، گلے کی سوزش، خَرخَرانا، سانس لینے میں دشواری اور خارش شامل ہیں۔[15]
منتقلی
[ترمیم]ابھی تک کوئی حتمی مطالعہ یہ ثابت نہیں کر سکا کہ یہ وائرس کس طریقے سے منتقل ہوتا ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ آلودہ رطوبتوں کے ذریعے، قطرات، ایرو سول یا فومائٹ ویکٹر کے ذریعے منتقل ہو سکتا ہے۔
سبب
[ترمیم]ہیومن میٹا نیومو وائرس (HMPV) ایک وائرس ہے جو نیو ویریڈی (Pneumovirinae) کے ذیلی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی جنس میٹا نیومو وائرس (Metapneumovirus) ہے۔ یہ وائرس غلاف دار (enveloped) اور بے خُرْدہ (nonfragmented) ہوتا ہے اور اس کا جینیاتی مواد سنگل اسٹرینڈ آر این اے پر مشتمل ہوتا ہے، جو منفی سمت (negative-sense single-stranded RNA virus) رکھتا ہے۔ کچھ تحقیقات میں یہ نشان دہی کی گئی ہے کہ ایچ ایم پی وی کا جینیاتی تنوع (genetic diversity) بیماری کی شدت اور اس کے پھیلاؤ کے طریقہ کار پر اثر ڈال سکتا ہے۔ لیکن دوسری تحقیقات میں یہ تعلق نہیں پایا گیا کہ جینیاتی تنوع بیماری کی شدت یا طبی علامات کو متاثر کرتا ہے۔اس [16]
تشخیص
[ترمیم]ایچ ایم پی وی کا پتہ لگانے کے لیے RT-PCR سب سے عام طریقہ ہے۔[17]
تحفظ
[ترمیم]موڈرنا نے میٹا نیومو وائرس کے خلاف ایک modRNA ویکسین کے لیے کلینیکل ٹرائل کیا ہے۔ اکتوبر 2019ء تک امیدوار ویکسین پہلے مرحلے سے گذر چکی تھی۔ مارچ 2024ء تک ایچ ایم پی وی کے علاج کے لیے کوئی مؤثر اینٹی وائرل دوا لائسنس یافتہ نہیں ہوئی۔[18]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "China steps up monitoring of emerging respiratory diseases: Report". Hindustan Times (بزبان بھارتی انگریزی).
- ↑ Hatty Willmoth (3 Jan 2025). "HMPV: China's New Virus Outbreak Explained". Newsweek (بزبان انگریزی).
- ↑ Irene Chan (30 Dec 2024). "HMPV levels remain low in HK amid mainland China outbreak". Hong Kong Free Press HKFP (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-01-04.
- ↑ Mandy Taheri (4 Jan 2025). "HMPV: China's neighbors respond amid virus outbreak". Newsweek (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-01-04.
- ↑ Amalia Azmi (4 Jan 2025). "Malaysia recorded 327 hMPV cases in 2024, disease not new - Ministry". NST Online (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-01-04.
- ↑ "HMPV in India: Two 3-month-old and 8-month-old babies detected with the virus, confirms government". The Times of India (بزبان بھارتی انگریزی). 6 Jan 2025. ISSN:0971-8257. Retrieved 2025-01-06.
- ↑ "Metapneumovirus detected and actively circulates in Kazakhstan - Ministry of Health". kaztag.kz (بزبان انگریزی). 5 Jan 2025. Retrieved 2025-01-07.
- ↑ "Metapneumovirus: symptoms, spreading, and situation in Kazakhstan". Tengrinews.kz (بزبان انگریزی). 6 Jan 2025. Retrieved 2025-01-07.
- ↑ Pandora Dewan (3 Jan 2025). "Viral disease HMPV is on the rise among kids in China — what is it?" (بزبان انگریزی). Live Science.
- ↑ "What is HMPV? China steps up emergency measures amid new virus outbreak". The Independent (بزبان انگریزی). 4 Jan 2025.
- ↑ "'We are monitoring situation in China': Kerala health minister on HMPV fears". The Indian Express (بزبان انگریزی). 4 Jan 2025.
- ↑ "HMPV virus, present in Pakistan since 2001, NIH confirms amid China outbreak". The Express Tribune (بزبان انگریزی). 4 Jan 2025. Retrieved 2025-01-05.
- ↑ "New Chinese virus reaches Pakistan; officials stress vigilance". Samaa TV (بزبان انگریزی). 5 Jan 2025.
- ↑ "HMPV not new to Pakistan, detected in 2001". The News International (بزبان انگریزی). 4 Jan 2025. Retrieved 2025-01-05.
- ↑ "Human Metapneumovirus (HMPV)". Cleveland Clinic (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2025-01-05. Retrieved 2025-01-06.
- ↑ Hengming Ye; Shuqing Zhang; Kexin Zhang; Yizhe Li; Delin Chen; Yongyao Tan; Linyue Liang; Minjie Liu; Jingyao Liang; Shu An; Jueheng Wu; Xun Zhu; Mengfeng Li; Zhenjian He (Dec 2023). "Epidemiology, genetic characteristics, and association with meteorological factors of human metapneumovirus infection in children in southern China: A 10-year retrospective study". International Journal of Infectious Diseases (بزبان انگریزی). 137 (0): 40–47. DOI:10.1016/j.ijid.2023.10.002. ISSN:1201-9712. Archived from the original on 2023-10-17. Retrieved 2025-01-07.
- ↑ Jeffrey S. Kahn (2006-07). "Epidemiology of Human Metapneumovirus". Clinical Microbiology Reviews (بزبان انگریزی). 19 (3): 546–557. DOI:10.1128/CMR.00014-06. ISSN:0893-8512. Archived from the original on 2024-12-08. Retrieved 2025-01-06.
{{حوالہ رسالہ}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(help) - ↑ Yuan Feng; Tao He; Bo Zhang; Haibin Yuan; Yinfei Zhou (7 Mar 2024). "Epidemiology and diagnosis technologies of human metapneumovirus in China: a mini review". Virology Journal (بزبان انگریزی). 21 (1): 59. DOI:10.1186/s12985-024-02327-9. ISSN:1743-422X. PMC:10921660. PMID:38454484.
{{حوالہ رسالہ}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: PMC پیرامیٹر کا فارمیٹ (link) اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر نشان زد مفت ڈی او آئی (link)