ریڈی ایٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مشعاع سے رجوع مکرر)

ایک آلہ جو انتشار حرارت کے کام آتا ہے۔ عام طور پر موٹر کے انجن میں لگا ہوتا ہے چپٹی نالیوں کے جال کی شکل میں ہوتا ہے۔ مدعا یہ ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دھات کی سطح ہوا کے سامنے رہے۔ جب آلہ کام کر رہا ہوتا ہے تو بوائلر سے گرم پانی یا بھاپ پیدا ہو کر ان نالیوں میں آتی ہے۔ چھات کے اردگرد کی ہوا گرم ہو کر ہلکی ہو جاتی ہے اور اوپر کو اٹھتی ہے نیچے سے دوسری ہوا آکر اس کی جگہ لیتی رہتی ہے۔ اس طرح سے ہوا جنبش میں رہ کر گرم ہو جاتی ہے اور سارے کمرے کو گرم کر دیتی ہے۔ ریڈی ایٹر ایک حرارت کے تبادلے کا آلہ ہے جو کسی جگہ کو ٹھنڈا اور گرم کرنے کے لیے حرارتی توانائی کو ایک میڈیم سے دوسرے میڈیم میں منتقل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ زیادہ تر ریڈی ایٹرز کاروں، عمارتوں اور الیکٹرانکس میں استعمال ہوتے ہیں۔

https://en.m.wikipedia.org/wiki/File:Automobile_radiator.jpg

ریڈی ایٹر ہمیشہ اپنے ماحول کے لیے حرارت کا ذریعہ ہوتا ہے، حالانکہ یہ یا تو کسی ماحول کو گرم کرنے کے مقصد کے لیے ہو سکتا ہے یا اسے فراہم کیے جانے والے سیال یا کولنٹ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جیسا کہ آٹوموٹو انجن کولنگ اور HVAC ڈرائی کولنگ ٹاورز کے لیے۔ نام کے برعکس، زیادہ تر ریڈی ایٹرز حرارتی ریڈی ایشن کی بجائے حمل حرارت/کنویکشن کے ذریعے اپنی حرارت کا بڑا حصہ منتقل کرتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]