مصافحہ
مصافحہ یا ہاتھ ملانا (انگریزی: Handshake) عالمی سطح پر ایک دوسرے سے ملاقات کے وقت یا رخصت کے وقت خیر سگالی کا اظہار ہے۔ یہ قدیم زمانے سے چلی آ رہی روایت ہے۔ اس کے تحت دو لوگ ایک دوسرے کے ایک ہاتھ یا کچھ معاملوں میں دونوں ہاتھ قریب لاکر ایک گرہ کی طرح پاس لاتے ہیں۔ یہ کئی بار کچھ سیکینڈ سے زیادہ وقت اکٹھا نہیں رہتے، مگر کچھ تہذیبوں یہ زیادہ دیر تک بندھے رہتے ہیں اور کافی گرم جوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ مصافحہ میں ہاتھ اوپر اور نیچے کیے جاتے ہیں۔ عام طور سے سیدھے ہاتھ کو آگے کرنا صحیح طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ دنیا کی الگ الگ ثقافتوں میں ہاتھ ملانے کی روایتوں یا طریقوں میں کہیں معمولی تو کہیں بالکلیہ جدا گانہ روایتیں موجود ہیں۔ [1][2][3]
معتدی امراض
[ترمیم]کورونا وائرس جیسے مہلک مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں مصافحے پر روک لگانے کی 2020ء میں کوشش کی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مصافحہ کرنے سے اجتناب کرنے کے علاوہ ہدایت کی ہے کہ 50 سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع نہ ہوں۔ سرکاری ویب گاہ کے مطابق وزیر صحت توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی منتقلی کی سب سے بڑی وجہ مصافحہ ہے۔ وقتی طور پر مصافحہ کرنے سے اجتناب کرنا بہتر ہے‘۔[4]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Fist bumps, high-fives spread fewer germs than handshakes, study says"۔ Los Angeles Times۔ 28 جولائی 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-07
- ↑ "Attention Germaphobes: A Less Icky Alternative to the Handshake"۔ ABC News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-07
- ↑ Fist bump can pound out flu transmission آرکائیو شدہ 20 جنوری 2011 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ مصافحہ سے اجتناب کریں، وزارت صحت کی ہدایت