مندرجات کا رخ کریں

مصر کا گیارہواں شاہی سلسلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مصر کا گیارہواں شاہی سلسلہ

تاریخ تاسیس 2150 ق.م  ویکی ڈیٹا پر  (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک قدیم مصر   ویکی ڈیٹا پر  (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر

مصر کا گیارھواں خاندان 2134 قبل مسیح سے 1991 قبل مسیح تک حکمران رہا۔ اس خاندان کا دار الحکومت طیبہ (موجودہ الاقصر کے قریب) تھا جو بالائی مصر میں واقع ہے۔ اس دور کی ابتدا پہلے ایسے حکمران سے منسوب کی جاتی ہے جس کا نام انتف (Intef) تھا، جس نے طیبہ میں اپنی حکومت قائم کی۔ بعد میں یہی سلسلہ بڑھتا گیا اور آہستہ آہستہ طیبہ کے حکمرانوں نے اپنی طاقت مستحکم کر لی۔ اس خاندان کے بعد مصر میں ایک نیا مرحلہ شروع ہوا جسے بعد میں "درمیانی سلطنت" (Middle Kingdom) کہا جاتا ہے۔ یہ اس وقت وجود میں آیا جب طویل بے امنی اور سیاسی انتشار کے بعد ملک دوبارہ متحد ہوا۔ اس اتحاد کا اہم ترین کردار طیبہ کے حکمرانوں نے ادا کیا، جن میں سب سے نمایاں فرعون منتوحتب دوم تھا، جس نے مصر کو دوبارہ ایک مرکزی سلطنت کے تحت متحد کیا۔[1]

مصر کے گیارھویں خاندان کے حکمران

[ترمیم]
نمبر نام تختی نام دورِ حکومت
1مینتوحوتپ اول(سعنخ ایب تاوی)نامعلوم – 2133 قبل مسیح [2]
2انتف اولSehertawy (سہر تاوی)2133–2117 قبل مسیح
3انتف دومWahanakh (واح عنخ)2117–2068 قبل مسیح
4انتف سومNakhtnebtepnefer (تخت نب تب نفر)2068–2060 قبل مسیح[3]
5مینتوحوتپ دومNebhepetre (نب حبت رع)
  • 2060–2040 قبل مسیح (صرف بالائی مصر کا حکمران)
  • 2060–2009 قبل مسیح (متحد مصر کا حکمران) [4]
6مینتوحوتپ سومSankhkare (سانخ کارع)2009–1997 قبل مسیح [5]
7مینتوحوتپ چہارمNebtawyre (نب تاوی رع)1997–1991 قبل مسیح [2]

تصویری گیلری

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Egypt history [مردہ ربط] آرکائیو شدہ 2020-06-26 بذریعہ وے بیک مشین
  2. 1 2 John Stewart (1989)۔ African States and Rulers۔ London: McFarland۔ ص 83۔ ISBN:0-89950-390-X
  3. فلفرام جرايتسكي (2006) pp. 25–26
  4. لبيب حبشى: King Nebhepetre Menthuhotep: his monuments, place in history, deification and unusual representations in form of gods, in: Annales du Service des Antiquités de l'Égypte 19 (1963), pp. 16–52
  5. فلفرام جرايتسكي (2006) pp. 23–25