مصطفائی تحریک پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مصطفائی تحریک پاکستان ایک غیر سیاسی، محب ِوطن اور سنجیدہ سوچ کے حامل صالح افراد پر مشتمل ایک مذہبی ،فلاحی تنظیم ہے۔جو لسانی ،مذہبی ،معاشرتی اور فرقہ وارانہ تعصبات سے پاک سوچ کی حامل ہے۔اور مثبت سوچ کے ساتھ مصطفائی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔جو ہر انسان کے لیے امن و سلامتی ،عدل و انصاف، ترقی و خوش حالی اور فلاح و نجات کا ضامن ہو۔ تقریبا 28 سال پہلے سابقین ِ انجمن نے اس کی بنیاد رکھی۔ ہر سال 25 جولائی کو یومِ تاسیس کی شاندار اور پر عزم تقریبات پاکستان بھر میں منعقد ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری اور میاں فاروق مصطفائی مختلف ادوار میں اس کے مرکزی امیر کی ذمہ داری نبھاتے رہے۔

2020،2021 کے لیے جناب غلام مرتضٰی سعیدی دوبارہ مرکزی امیر منتخب ہوئے۔ درویش صفت ،اعلٰی تعلیم یافتہ اور بردبار طبیعت کے مالک جناب غلام مرتضٰی سعیدی ضلع سرگودھا کے ایک متوسط حیثیت کے کاشتکار ہیں۔ مصطفائی تحریک تعلیم ، صحت ،انصاف اور فلاح کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت مند ذہن سازی کے لیے بھی سرگرمِ عمل ہے۔ جس کی مثال شادابی ِپاکستان مہم ہے۔اور اس مہم کے دوران ہر سال پورے پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگا کر زبردست شجر کاری کی جاتی ہے۔ اور شجر کاری کی حوصلہ افزائی کی مہم چلائی جاتی ہے۔سیلاب ہو یا زلزلہ، ڈینگی ہو یا کروناجیسی قدرتی آفات مصطفائی تحریک پاکستان نے برادر تنظیمات کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔