مصوفہ معاونتی ترتاش التفاظ/تائین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قالب معاونتی لیزر التفاظ / تائین (MALDI) میں استعمال کیا جانے والا آلہ اور اس سے متعلقہ شمارندی آلات۔
چند اہم الفاظ

قالب
معاونتی
التفاظ
تائین
انبوہ / انبار
مملات

matrix
assisted
desorption
ionization
mass
MALDI

مصوفہ معاونتی لیزر التفاظ/تائین (میٹرکس اسیسٹیڈ لیزر ذیزورپشن/آئیونائزیشن—Matrix-assisted laser desorption/ionization) تجربہ گاہوں میں بکثرت استعمال ہونے والا تائین Ionization کا ایک اہم طریقۂ کار ہے جس کو کمیتی طیف پیمائی (mass spectrometry) میں اختیار کیا جاتا ہے۔ اس طریقۂ کار کی مدد سے حیاتی سالمات (جیسے حیاتی مکثورات (biopolymers)، لحمیات اور پیپٹائڈ وغیرہ) اور بڑے نامیاتی سالمات (جیسے مکثورات (پولیمرز) وغیرہ) کا تجزیہ صحت کے ساتھ کیا جا سکتا ہے جو دیگر طریقوں سے تجزیہ کرنے پر نازک اور زودشکن رویئے کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس کا اختصار اوائل الکلمات (acronym) کی مناسبت سے اردو میں مـمـلات کیا جاتا ہے اور انگریزی میں MALDI کیا جاتا ہے۔ اپنے اصول و طریقے کے اعتبار سے مملات، برقی پھوار تائین (electrospray ionization) کے طریقۂ کار سے خاصی مماثلت رکھتا ہے۔

وجہ تسمیہ[ترمیم]

اس طریقۂ کار کے نام کو اگر دو بڑے حصوں میں توڑ کر سمجھا جائے تو بات کی وضاحت آسان ہوجاتی ہے، 1) نام کا پہلا حصہ، قالب معاونتی تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس میں ایک قسم کے مصفوفہ (matrix) سے معانت لی جاتی ہے۔ 2) جبکہ نام کا بقایا حصہ یعنی، ترتاش التفاظ/تائین، کی وجہ یہ ہے کہ یہ تجربہ یا اختبار ترتاش (laser) کی مدد سے التفاظ (desorption) و تائین (ionization) کے اصول پر کیا جاتا ہے یعنی، لیزر کی موجودگی میں التفاظ/تائین کا عمل واقع ہونا۔