مطلوب الحسن سید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مطلوب الحسن سید
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 8 مارچ 1915ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 اپریل 1984ء (69 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن سخی حسن ،  کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سوانح نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

مطلوب الحسن سید (پیدائش: 8 مارچ، 1915ء - وفات: 25 اپریل، 1984ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے قائد اعظم محمد علی جناح کے پرائیویٹ سیکریٹری اور ان کے سوانح نگار تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

مطلوب الحسن سید 8 مارچ 1915ء کو نہتاور (یو پی) میں پیدا ہوئے تھے[1][2]۔ 1940ء سے 1944ء تک وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ بطور پرائیویٹ سیکریٹری منسلک رہے اور بعد ازاں انھوں نے قائد اعظم کی مشہور سوانح عمری محمد علی جناح، اے پولیٹیکل اسٹڈی تحریر کی جسے بڑی پزیرائی ملی۔ 1946ء میں وہ بمبئی سے نکلنے والے ہفت روزہ اخبار دی اسٹار سے منسلک ہوئے اور بعد ازاں گرافک آرٹ کی تربیت کے لیے لندن چلے گئے۔ 1948ء میں وہ پاکستان منتقل ہو گئے اور یہاں سے السٹریٹڈ ویکلی آف پاکستان نامی خوبصورت جریدہ جاری کیا۔ 1976ء میں انھوں نے بچوں کے لیے ہمارے قائد اعظم کے نام سے ایک سوانحی کتاب بھی تحریر کی۔[2]

مطلوب الحسن سید پاکستان میں شعبہ طباعت کے ماہرین میں شمار ہوتے تھے، 1980ء میں انھوں نے احمد مرزا جمیل کے ساتھ نوری نستعلیق وضع کیا جس نے اردو طباعت کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ انھوں نے اسد اللہ خان غالب، علامہ اقبال، عمر خیام، شیخ سعدی کو انگریزی میں منتقل کیا تھا مگر ان کا یہ کام تشنہ طباعت رہا۔[2]

تصانیف[ترمیم]

  • محمد علی جناح، اے پولیٹیکل اسٹڈی
  • ہمارے قائد اعظم

وفات[ترمیم]

مطلوب الحسن سید 25 اپریل، 1984ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]