مطیبہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مطیبہ مدینہ منورہ کے بہت سے ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی طاہر ( پاک ) ہیں
مدینہ منورہ کا یہ نام مطیبہ بھی طیبہ اور طابہ ہی کے مصدر سے مشتق ہے اور کم و بیش ان جیسے معانی رکھتا ہے۔ ایسا ہی ایک دوسرا مشتق مطابہ بھی ہے جو اس بلدہ طاہرہ کا ایک اور نام ہے طیبہ اور طائبہ بھی اسی مصدر سے مشتق ہے ایک ہی مصدر کے مشتقات کی بہتات مدینہ طیبہ کی ان تمام تر خوبیوں اور خصوصیات کا اظہار کرنے کے لیے ہے جن کے معافی طہارت اور پاکیزگی، عمدگی، لطافت اور نفاست، مٹھاس اور عطر بیزی میں جو بلاشبہ مدینہ منورہ ارض مقد سہ اور فیوض و برکات سے مالا مال ماحول کا طرہ امتیاز ہے۔ یاقوت حموی البغدادی فرماتے ہیں کہ مدینہ طیبہ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کی ہوا معطر ہے جو فضا، کوعطر بیز رکھتی ہے اور یہ لطیف عطر باقی عطور سے کہیں افضل و اعلیٰ ہے

  • أَبَانَ مَوْلِدَهُ عَنْ طِيْبِ عُنْصُرِهِ يَا طِيْبَ مُبْتَدَإٍ مِّنْهُ وَمُخْتَتَمِ،
  • ( آنجناب ﷺ کی میلا دیعنی پیدائش نے آپ کے عناصر جسدی کی خوشبو کو ظاہر کر دیا۔سبحان اللہ کیا لطافت و نفاست ہے آپ حضور ﷺ کے اول کی اور آخری )۔ ( امام بوصیری )“۔

[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جستجوئے مدینہ صفحہ 97 عبد الحمید قادری اورینٹل پبلیکیشنز اردو بازار لاہور