مظفر آباد، ملتان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قصبہ
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
نشستمظفر آباد
منطقۂ وقتPST (UTC+5)

مظفرآباد ایک ٹاؤن ہے جو مظفر گڑھ ملتان روڈ پر واقع ہے۔

مظفر آباد، ملتان شیر شاہ روڈ یا مظفر گڑھ روڑ پر واقع ایک قصبہ ہے۔یہ کالونی ٹیکسٹائل ملز کی وجہ سے مشہور ہے۔  

کالونی ٹیکسٹائل ملز[ترمیم]

یہ ٹیکسٹائل ملز 1960ء میں شروع کی گئی۔ اس میں روئی سے دھاگہ اور دھاگہ سے کپڑا بنانے کا مکمل کام کی جاتا تھا۔ بنتے وقت اسے جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی مل ہونے کا فخر حاصل تھا۔مل میں ورکرز کے لیے رہائشی کالونیاں، بوائز اور گرلز ہائی اسکولز، مارکیٹ، ڈاکخانہ اسماعیل آباد، ہسپتال،  ڈرامیٹک ہاوس، پارک، کھیل کے میدان، گولف کورس، ریسٹ ہاوس اور قریب ہی مظفرآباد ریلوے سٹیشن بھی بنایا گیا۔

اخبارات کے مطابق  1978ء میں اس  کالونی ٹیکسٹائل ملز میں 14 لوگ قتل ہوئے تھے۔جبکہ روزنامہ مساوات کے مطابق کل مقتولین کی تعداد 22 تھی۔  البتہ غیر سرکاری معلومات کے مطابق 150 سے زائد لوگوں کا قتل ہوا تھا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

مظفر آباد ریلوے اسٹیشن.